خبریں

شگر میں ایک اور تحصیل کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وزیر اعلی نے اعلان کردیا

شگر(عابدشگری)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شگر میں ایک نئی تحصیل کا اعلان کردیا۔ تحصیل کے ٹو کا نوٹیفکیشن آج صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔اس بات کا اعلان انہوں نے ضلع شگر کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات میں کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری،سرپرست اعلیٰ حاجی وزیر فداعلی کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملاقات کی جس میں انہیں پارٹی امور علاقے کی مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ کو ضلع شگر کے پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ضلع شگر آبادی اور رقبے کے اعتبار سے دیگر کئی اضلاع سے کئی گنا بڑا ہے۔اور یہاں نئے تحصیل اور سب ڈویژن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شگر کے بالائی علاقوں کے لوگوں کو اس سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے لہذا تحصیل گلاب پور پر عملدرآمد کیساتھ ایک نئی تحصیل کا اضافہ کیا جائے۔جس پر وزیر اعلیٰ نے تحصیل کے ٹو کا اعلان کیا جبکہ آج ہونے والی کابینہ کی اجلاس میں منظوری کے بعد اس کی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button