خبریں

قوم کو متحد ہوکر ددہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستا ن

گلگت ( پ ر) کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر مشیر اطلاعات گلگت بلتستا ن شمس میرنے انتہائی رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو متحد ہوکر ددہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ مشیر اطلاعات نے سیکیورٹی فورسز کی جانب بروقت اور فوری کارروائی کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کی اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جو کہ انتہائی قابل تعریف ہے۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ 2014میں پشاور میں سکول کے بچوں پر حملہ آور ہوکر دہشت گردوں نے یہ بات ثابت کی تھی کہ دہشت پسند بلاتفریق انسانیت کے دشمن ہیں، اور ان کیخلاف ساری قوم اب سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے۔ اس ملک میں اب کسی بھی طرح کی عسکریت پسندی اور امن کو تہہ و بالا کرنے والے عناصر کے لیے جگہ نہیں ہے۔ ہم بحیثیت قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور بہت ہی جلد شدت پسندی اور دہشت گردی کا باب ختم ہوجائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button