محکمہ صحت کے پروگرام ایم این سی ایچ کے ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم
کھرمنگ (بیورورپورٹ) محکمہ صحت گلگت بلتستان کے پروگرام ایم این سی ایچ کے ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ان ملازمین کے چولہے ٹھنڈپر گئے ہیں کئی بارحکام بالا سے تنخواہوں کا تقاضا کیا لیکن کسی کو ان چھوٹے اور غریب ملازمین پر ترس نہیں آیا
ایم این سی ایچ بلتستان کے ملازمین کا کے پی این سے گفتگو میں کہنا تھا ہمیں کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں جس کے باعث گزر اوقات میں مشکلات پیش آرہی ہیں گھر کے چولہے ٹھنڈ پڑ گئے ہیں بچوں کے سکولوں کے فیسیں بھی کئی ماہ سے ادا نہیں ہورہے ہیں جبک اشیائے ضروریہ بھی خرید نہیں پا رہے ہیں ساتھ ہی دکانوں میں ادھار بھی بڑھنے کی وجہ سے دکاندار اشیا بھی بڑی مشکل سے دے رہے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے تنخواہوں کی عدائیگی کے لئے کئی بار حکام بالا سے درخواست کی لیکن کسی نے بھی ایک نہیں سنی اور چھ ماہ ہونے کو ہیں اور ہمیں تنخواہ نہیں دی جارہی ہیں جس سے ایم این سی ایچ کے ملازمین شدید زہنی ہریشانیوں میں مبتلا ء ہیں
ایم این سی ایچ کے ملازمین نے گورنر گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سکریٹری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایم این سی ایچ کے ملازمین کے کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیکر جلد تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کریں