عوامی مسائل

ریاست انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے کے لئے موثر اقدامات کرے، گلگت میں مظاہرین کا مطالبہ

گلگت(پ ر) مورخہ۱۰ دسمبر ۲۰۱۶ء کوکمیشن برائے انسانی حقوق گلگت آفس کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے بین الاقوامی دن کے موقع پر گلگت پریس کلب کے باہر مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں صحافی ، وکلاء، طلبہ سمیت انسانی حقوق کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے اس دن کی مناسبت سے درج نعروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڑز اٹھائے تھے۔ اس موقع پر گلگت پریس کلب کے صدر اقبال عاصی، سماجی کارکن ابرہیم، سماجی کارکن ارشاد کاظمی ، ایچ آر سی پی گلگت بلتستان کے کوارڈنیٹر اسرار الدین اسرار سمیت دیگر افراد نے شرکاء سے خطاب کیا۔مقررین نے انسانی حقوق سے متعلق عوام میں آگاہی کی ضرورت پر زور دیا اور ریاست سے انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کا مطابہ کیا گیا۔ مقررین نے اس بات پر ضرور دیا کیا آزادی اظہار رائے سمیت دیگر آزادیوں کے حق کوتسلیم کئے بغیر انسانی حقوق کی پاسدار ممکن نہیں۔انسانی حقوق کے عالمی منشور اور دیگر انسانی حقوق کی دستاویزار میں اس ان آزادیوں کو بڑی اہمیت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے انسان کا بنیادی حق ہے، ریاست اس حق کو تسلیم کرنے کے علاوہ اس کو یقنی بنانے کے لئے موثر اقدامات کی پابند ہے۔ اظہار رائے کی پاداش میں جن لوگوں نے جانوں کی قربانی دی ہے ان کو خراج عقیدت اور جن لوگوں نے قید و بند کی صعبتعیں برداشت کی ہیں ان کو تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر انسانی حقوق کی جدوجہد کو تیز کرنے اور سول سوسائٹی کو متحد ہو کر آواز بلند کرنے اور انسانی حقوق کو منوانے کے لئے اپنی زمداری نبھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا جب کہ ریاست سے مطابہ کیا گیا کہ وہ انسانی حقوق کے تمام بین الاقوامی معیارات کے مطابق قوانین بنا کر ان پر عملدرآمد کے زریعے انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائے ۔ اس موقع پر انسانی حقوق کی جدوجہد میں جانوں کی قربانی دینے والے افراد کی جدو جہد کو سلام پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ انسانی حقوق کی جدو جہد کو مزید تیز کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button