دیامر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار سست ہے، ڈپٹی کمشنر ثنا اللہ خان کی صحافیوںسے گفتگو
چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر دیامر ثناءاللہ خان نے کہا ہےکہ ضلع بھر کے تمام محکموں کو فعال بنایا جائے گا ۔ہر دفتر میں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔ترقیاتی منصوبوں کو پایہٴ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیم ایشوز کی وجہ سے انتظامیہ محکموں کی کارکردگی پر توجہ نہیں دے سکتی تھی لیکن ابھی انتظامیہ تمام محکموں کی کارکردگی پر نظر رکھے گی اور باقاعدہ دفاتر میں حاضریاں چیک کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ دیامر میں بہت زیادہ ترقیاتی منصوبے ہیں جس میں کئی منصوبوں پر کام کی رفتار سست ہے ۔انتظامیہ ان منصوبوں کو پایہٴ تکمیل تک پہنچانے کیلئے سخت قانونی کارروائی کرے گی اس حوالے سے انتظامیہ کے سابق آفیسروں کی پالیسیوں پر عملدرآمد کیا جائے گانہوں نے کہا کہ کوئی فرد قانون سے بالاتر نہیں ہے قانون کی رٹ بحال ہر صورت میں کانہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عوام کو دی جانیوالی سہولیات سے عوام ہی مستفید ہی ہونگے ۔۔۔