معیشت

خوبانی سکھانے کے عمل میں ای ٹی آئی جی بی کا کلیدی کردار

تحریر: شجاعت علی 

اکنامک ٹرانسفورمیشن اینشیئٹو گلگت بلتستان (ای ٹی آئی جی بی) نے اس سال گلگت ریجن کے چاروں اضلاع(گلگت، ہنزہ، نگر اور غذر) میں دو ہزار چار سوانہتر((2,469ذمینداروں کو خوبانی سُکھانے کے لئے اٹھاون ہزار آٹھ سو(58,800) لکڑی کے تختے، دس ہزارچار سوسولہ(10,416) پلاسٹک کی ٹوکری اور تین ہزار انہتر(3,069) ترپال تقسیم کئے جن کی مجموعی مالیت تقریباً تین کروڑ اٹھائیس لاکھ پچانوے ہزار روپے بنتی ہیں۔ یاد رہے کہ اس کل مالیت کا صرف تیس فیصد ذمیندار ادا کرتے ہیں جبکہ بقیہ ستر فیصد حصہ ای ٹی آئی جی بی برداشت کرتا ہے۔ گلگت بلتستان میں اس سے قبل ذمیندار روایتی طریقوں سے خوبانی سُکھاتے تھے جس سے خوبانی کاکثیر حصہ خراب یا گرد آلود ہونے کی وجہ سے ضائع ہوتا تھا اور محنت رائیگاں جاتی تھی۔ پلاسٹک کی ٹوکری سے جہاں خوبانی کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی آسان ہوئی ہے وہاں ذمینداروں کر ترپال فراہم کرنے سے خوبانی کو گرد وغبار اور خراب موسم میں محفوظ رکھنا آسان ہوا ہے۔

خوبانی خشک کرنے کے لئے لکڑی کے تختے جو خالص سفید ہ کے درخت سے تیار کی جاتی ہے ایک ایک خاص ڈیزائن میں تیار کیا گیا ہیں وزن میں ہلکے ہونے کی وجہ سے لکٹری کے تختے خوبانی سمیت ایک دوسرے کے اوپر آسانی سے رکھے جا سکتے ہیں اور جگہ بھی کم گھیر لیتا ہے نیز ہوا داخل ہونے کے لئے تختوں کے درمیان خلارکھا گیا ہے جس سے خوبانی کم وقت میں بآسانی سکھائے جاسکتے ہیں۔ماضی میں گلگت بلتستان میں خواتین لکڑی کے بنائے ہوئے ٹوکریوں میں تازہ خوبانی پیٹھ پرلاد کرباغات سے گھروں تک منتقل کرتے تھے جو اچھا خاصا مشکل عمل تھا مگر پلاسٹک کے بنے ہوئے ٹوکریاں ہلکے اور خوبانی منتقل کرنے قدرے بہتر انتخاب ہے علاوہ ازیں اب چونکہ لکڑی کی ٹوکریاں بنانے یا تیار کرنے والے نایاب ہوگئے ہیں لہذا روایتی طریقوں کے متبادل کے طور پر ای ٹی آئی گلگت بلتستان کے ذمینداروں کے استعداد کار کو جدید خطوط پر استوار کرنے اورانہیں خوبانی سکھانے کے نِت نئے طریقے اپنانے کی ترغیب دے رہا ہے۔ ای ٹی آئی جی بی کی جانب سے فراہم کردہ لکڑی کے تختوں پرخوبانی سُکھانے کا عمل انتہائی آسان اور ذمینداوں کے لئے اس میں سہولت ہی سہولت ہیں۔

ریجنل پروگرام کوارڈینیٹر گلگت جناب عبدالخبیر کا کہنا ہے کہ ای ٹی آئی جی بی نے گلگت بلتستان میں ورٹیکل فارمنگ(عمودی کاشتکاری) کا نظام متعارف کروا کر ٹماٹر اور کھیرے کی کاشت کو سہل اور نفع بخش بنانے میں جہاں ذمینداروں کی مدد کی ہے وہاں خوبانی سکھانے کے عمل کو بھی آسان، منافع بخش اور کارآمد بنانے میں بھی سرگرم عمل ہے۔ گلگت بلتستان کے صرف چار اضلاع میں ذمینداروں میں ایک سال کے اندر اتنی بڑی تعداد میں لکڑی کے تختے، پلاسٹک کی ٹوکریاں اور ترپال تقیسم کرنا ایک بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ سالوں میں مستفید ہونے والے ذمیندار ان سازوسامان/ سہولیات کو بہتر انداز میں استعمال کرکے اپنے سالانہ آمدنی میں بتدریج اضافہ کریں گے۔ ای ٹی آئی جی بی ذمینداروں کی مالی و تیکنیکی معاونت آئندہ بھی جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button