خبریں

نیٹکو نے مسافر گاڑیوں میں پیٹرول، گیس سیلنڈر، مٹی کا تیل اور بارودی مواد کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کردی

گلگت: ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اپنی مسافر گاڑیوں میں پیڑول،گیس سلنڈر،مٹی کا تیل اور بارودی مواد کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔یہ فیصلہ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ حادثے کے تدارک کے طور پر کیا ہے۔اس حوالے سے نیٹکو کے تمام سٹیشنوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر ایسے مواد کی ترسیل کو روک دیں جو کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔نیٹکو ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔دریں اثنا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو نے جنرل منیجر آپریشن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے پر عمل درآمد کو فوری بنیادوں پر ممکن بنائیں۔اور اس صورت میں اگر کسی سٹیشن کی طرف سے کوئی شکایت موصول ہوئی تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو نے کہا ہے کہ مسافر ہمارا اثاثہ ہیں ان کی جان ومال کی دوران سفر حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر طرح کے اقدامات کو ممکن بنایا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button