اہم ترینمعیشت

تاریخی میں پہلی مرتبہ100فی صد بجٹ خرچ ہو اہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال

گلگت ( پ ر) تاریخی میں پہلی مرتبہ100فی صد بجٹ خرچ ہو اہے۔وفاقی حکومت نے 9سے بڑھا کر 18ارب بجٹ دیا ہے۔ پہلے سے زیادی محنت کرنا پڑے گا ۔چیف انجینئر سمیت دیگر عملے کا بہت جلد ڈی پی سی ہو گا اور پروموشن دیا جائے گا۔ سیگریٹ نوشی پر کسی قسم کی کو ئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ڈسپلن کے خلاف روزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے ورک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

اُنہوں نے کہا کہ سابق مالی سال میں محکمہ تعمیرات نے گلگت بلتستان میں نامکمل منصوبوں کو مکمل کیااور بجٹ پوری طرح خرچ کیا۔اب نئے مالی سال کے لئے بھی محکمہ کو اعلیٰ حکام کو محنت کرنا پڑے گا۔ اُنہوں نے کہا انفارمنشن ٹیکیالوجی کا باقاعدہ استعمال کر کے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گااور اس کی ذمہ داری ایکسین عامر حسین کو دیا گیا۔

ورک کانفرنس میں گلگت ڈولپیمنٹ اتھارٹی ، محکمہ تعلیم کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی ۔ڈی جی عمران علی سلطان جی ڈی اے نے اپنے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے روک کانفرنس میں بریفنگ دی۔ورک کانفرنس میں محکمہ تعلیم کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور شرکاء کو محکمہ تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ محکمہ ورکس کے چیف انجینئر گلگت ڈوثیرن رشید احمد، بلتستان ڈوثیرن وزیرتاجور اور دیامر ڈوثیرن بشارت اللہ نے بھی شرکا ء کو اپنے ڈوثیرن میں ہونے والی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button