ہنزہ میںعمارات اور سڑکوںکو ایک ہی شہید سے منسوب کرنے کی کوشش افسوسناک ہے، نمبرداران علی آباد ہنزہ
ہنزہ (بیورو رپورٹ) وادی ہنزہ شہداء کی سرزمین ہے۔ علاقے میں ایسا کوئی قبرستان نہیں جہاں پر پاکستان کا سبز ہلالی جھنڈا نہیں لہرا رہا ہو۔ ہر ایک شہید چاہیے وہ پاک فوج سے ہو یا پولیس یا دیگر سیکورٹی اداروں سے، ہمارے لئے باعث فخر ہے۔
ان خیالات کااظہار ہنزہ کے ضلعی ہیڈ کوراٹر علی آباد کے اعلیٰ نمبرداران اور دیگر نمبرداروں نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ میں ایسے شہداء بھی ہیں جنہوں نے جنگ آزادی گلگت بلتستان کے دوران صف اول میں جنگ لڑی ہے۔ ان کے ناموں سے منسوف ضلع ہنزہ میں کوئی بھی لنک روڈ یا تاریخی عمارت موجود نہیں ہے۔
تاہم باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سنٹر ہنزہ میں پرانی اور تاریخی عمارت اور لنک روٹس کو ایک ہی شہید کے نام کرنے سے منسوب کرنے کی کوشش ہورہی ہے، جس پر ہمیں نہایت افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان ہمارے لئے عزیز ہے اور اس کی خاطر ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں شہداء کی قبرستان ہے اور ہمیں ان شہیدوں پر فخر بھی ہے۔ جنگ آزادی گلگت بلتستان ہو یا پھر 65, 71کی جنگ ہو یا کارگل و سیاچن کر لڑائیاں، سینکڑوں سپوتوں نے وطن کی دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ سب شہدا ہمارے لئے برابر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ڈی سی ہنزہ اور دیگر اداروں کی نوٹس میں لانا چاہتے ہیں کہ چند ناسمجھ لوگ سنٹرل ہنزہ میں زیر تعمیر لنک روڈ اور دیگر دو عمارتوں کو ایک ہی شہید کے نام سے منسوب کرنا چاہیتے ہیں۔ ایسا کرنے سے دیگر شہدا کے لوا حقین میں مایوسی پھیل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ اور حساس معاملہ ہے، اور غفلت و لاپرواہی سے دیگر شہدا، بشمول ان کے جنہوں نے جنگی اعزازات جیتے ہیں، کے خاندانوں میں مایوسی پھیل جائے گی۔