تعلیم

اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج گنش ہنزہ نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، مجموعی نتیجہ 98 فیصد رہا

ہنزہ (مہر علی شہاب) اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج گنش ہنزہ نے کلاس اول سے ہشتم تک کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا۔ مجموعی رزلٹ 98 فیصد رہا۔ اسوہ ایجوکیشن سسٹم گلگت ریجن کے ڈائریکٹر شوکت علی اور سکول پرنسپل تہذیب حسین نے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کیا۔

والدین کے ساتھ رکھی گئی ایک نشت میں ڈائریکٹر اسوہ سکولز اور پرنسپل گنش کیمپس نے کہا کہ اسوہ ایجوکیشن سسٹم زیر انتظام FE&MT فرینڈز ایجوکیشنل اینڈ میڈیکل ٹرسٹ کراچی، گلگت بلتستان میں جدید بنیادوں پر تعلیمی سہولیات مہیا کرنے والا ایک منفرد ادارہ ھے۔ جہاں طالب علموں کو سکالرشپس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے بارے میں رہنمائی کی شکل میں ہر وقت تعاون حاصل ھے۔ ضرورت مند اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلبہ و طالبات کو سکالرشپس دیے جاتے ہیں تاکہ کوئی مستحق اور قابل بچہ مالی مشکالات کی وجہ سے بہتر تعلیم سے محروم نہ ھو۔ اس وقت اسوہ ایجوکیشن سسٹم کے پانچ سکولز ہنزہ نگر میں معیاری تعلیم کو متوسط طبقے کیلئے ممکن بنا رہے ہیں۔

اسوہ ایجوکیشن سسٹم زیر انتظام FE&MT انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرہا ہے اور بچوں کو اکیسویں صدی کی آزمائشوں سے نمٹنے کے گُر بھی سکھائے جاتے ہیں. ادارہ ہذا میں ، جدید سائنس و آرٹس لیبارٹریز موجود ھیں جن کے زریعے بچوں کو جدید تعلیم دی جاتی ھے۔ اسوہ ایجوکیشن سسٹم میں بچے online سہولیات کے زریعے تعیلم حاصل کر رہے ھیں۔ اور ہر سکول میں کمپیوٹر کوڈنگ اور پروگرامنگ سکھائیے جاتے ہیں ۔

اسوہ ایجوکیشن سسٹم خصوصاً ریسرچ پر مبنی تعلیم پہ زیادہ کام کر رہا ھے۔جس کا ایک ثبوت حالیہ گلگت بلتستان لیول پہ ٹیک اسکیپ اور ایکسلریٹ پراسپریٹی کے زیر انتظام آئی ٹی مقابلے میں اسوہ سکول اینڈ کالج گنش کے طالب علموں نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور 50 ہزار کا کیش پرائز بھی حاصل کیا۔ یاد رہے کہ ہنزہ لیول پر سائنس اور آرٹس لیول مقابلے میں بھی پہلی پوزیشن اسوہ سکول نے اپنے نام کیا۔ اسوہ سکولز بورڈ لیول کے رزلٹس میں بھی نمایاں کارکردگی حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ نیز یہاں کے فارغ التحصیل طالب علم پاک فوج، صحت اور انجینئرنگ کے شعبوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اور ساتھ ساتھ اس ادارے کے فارغ التحصیل دوسرے طالب علم دنیا کے مشہور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔ اسوہ اور FE&MT انتظامیہ نے سال 2020 کیلئے محدود نشستوں پر داخلوں کا بھی اعلان کردیا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button