خبریں

بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم سے کریم آباد ہنزہ میں کاروبار مشکل ہورہاہے، بزنس ایسوسی ایشن

ہنزہ (اسلم شاہ) ہنزہ میں بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم کار کے باعث کریم آباد ہنزہ کے کاروباری حضرات مشکلات کا شکار ہیں بجلی کی منصفانہ تقسیم کار کے ذریعے بزنس سے منسلک افراد اور عوام الناس کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کی جائے۔ عبدالحمید صدر بزنس ایسوسی ایشن کریم آباد ہنزہ اور ایسوسی ایشن کے ممبران۔

تفصیلات کے مطابق صدر کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن عبدالحمید نے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنزہ کو اس وقت بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ بجلی کا بحران ہنزہ میں پایا جاتا ہے حکومت گلگت بلتستان اور اعلیٰ حکام کی یقین دہانیوں کے باوجود مسلسل ہنزہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے،اور ہنزہ میں موجود بجلی کی تقسیم کار میں کریم آبادہنزہ کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے،

انھوں نے مزید کہ کریم آباد ہنزہ کے بزنس سے منسلک افراد مسلسل بجلی کی بندش کے باعث مشکلات سے دو چار ہیں،کریم آبادہنزہ بازار کو دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے کیونکہ مسگر پاور ہاوس کی پیداوار میں سردی بڑھنے کے ساتھ ساتھ مسلسل کمی کے باعث حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور دن کے وقت بازار کو مشکل سے ایک گھنٹے کی بجلی فراہم کی جاتی اور دیگر کمرشل علاقوں کو بجلی کی فراہمی تسلی بخش ہے اس لیے، محکمہ برقیات بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتے ہوئے کریم آباد بازار کو دیگر کمرشل علاقوں کی طرح بجلی کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button