خبریں

چھلت کے سرمائی چراگاہ میں چیتے نے تباہی مچادی، 14 مویشی ہلاک

نگر( اقبال راجوا) چھلت ٹاٶن کے سرماٸی چراگاہ نساپور کے بالاٸی حصے میں دن دیہاڑےجنگلی چیتے کا بھیڑ بکریوں کے ریوڑ پر حملہ 14بھیڑ بکریاں ہلاک، مویشی مالکان کا محکمہ واٸلڈ لاٸف اور ڈی سی نگر سے نقصان کا ازالہ کرنیکی در خواست۔ مالکان نے عزم کیا ہے کہ قاتل چیتے اور اس کی نسل کو بوٸنگ چراگاہ سے تباہ کرنے کا عزم کااظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھلت ٹاٶن سونیکوٹ سے تعلق رکھنے والی دو نوجوان چرواہے محمد ابن علی رحمت اور محمد ابن محمد حسین اپنی ریوڑ کو سرماٸی آزاد چراگاہ میں چرانے صبح آزاد کیا اور سہ پہر کو واپس لانے جارہے تھے تو ایک علاقے میں 8بکریاں اور 6 بھیڑوں کی مردہ گلوں پیروں انتڑیاں کچومر اور پسلیاں باہر نکلی ہوٸی لاشیں دیکھی ایک بھیڑ کی لاش کو جنگلی چیتا اپنے حصار میں لٸے بیٹھا تھا نے مالکان کی مزاحمت پر چھوڑ کر کہیں چھپ گیا۔ غریب چرواہے پریشانی میں داد رسی کے لٸے محکمہ واٸلڈ اور ڈپٹی کمشنر نگر حسین احمد رضا چوہدری کےدفتر پہنچ گٸے۔

زراٸع کے مطابق ڈی سی نگر اور محکمہ واٸلڈ لاٸف کے زمہ داروں نے مالکان کے نقصان کا ازالہ کرنیکی امید دلاٸی ہے تاہم ممالکان کا کہنا ہے کہ ہم جنگلی چیتے کا ہماری پوری چراگاہ سے نام ونشان مٹا کر دم لیں گے تاکہ آٸندہ بھی ایسا کوٸی نقصان کسی کو نہ ملے۔ قابل ذکر ہے کہ چھلت ٹاٶن میں مبینہ طور پرگزشتہ ہفتے قبل ایک چیتے کا بچہ نا معلوم وجوہات کی بنا پر ہلاک ہو گیا تھا تا ہم محکمہ واٸلڈ لاٸف کے اہلکاروں کا ماننا تھا کہ وہ ایک جنگلی بلی تھی چیتے کا بچہ نہیں تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button