خبریں

زراعت کے شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، ڈُپٹی کمشنر ہنزہ بابر صاحب الدین

ہنزہ (اجلال حسین) ڈی سی ہنزہ بابر صاحب الدین نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں زراعت کے شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ زراعت ہنزہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریگی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ہنزہ راجہ مظفر ولی کی ایک بریفنگ کے دوران کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ پائلیٹ پروجیکٹ کے طور پر ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی پیداوار کے لئے جدید طرز طریقے سے ٹنل بنانے کے لئے ڈی سی آفس مدد کرسکتی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہنگامی بنیادوں پر محدود بجٹ بنا کر شیر کیا جائے تاکہ زراعت کے لئے ضلعی انتظامیہ مدد کر دسکے، جبکہ لانگ ٹرم کے لئے محکمہ زراعت ہنزہ نے جو منصوبہ تیار کیا ہے اس کے لئے صوبائی انتظامیہ اور حکومت سے مدد لیتے ہوئے میوہ جات اور سبزیات کے لئے علاقے کو مزید وسائل فراہم کیے جائیں گے، جس سے عوام کے ساتھ ساتھ شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد کو فائدہ ہوگا۔

اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ہنزہ راجہ مظفر ولی نے گزشتہ تین سے چار سالوں کے اندر ضلع بھر میں محکمہ زراعت ہنزہ کی جانب سے کی جانے والی کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زمینداروں کو زرعی شعبے سے فائدہ دلانے کے لئے 250سے زائد چیری کے باغات اُگائے گئے ہیں، جس سے زمینداروں کی معاشی حالت بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ مختلف علاقوں میں سبزیاں اگانے کے لئے نرسریاں بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اگلے تین سالوں کے دوران زمینداروں کی تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button