خبریں

قراقرم یونیورسٹی اور ایس سی او نے گلگت بلتستان میں‌ پہلا انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا

 آئی ٹی پارک خطے کے نوجوانوں کی ترقی کے لئے بہت بڑا قدم ہوگا اور انہیں ٹیکنالوجی کے کاروبار میں حوصلہ افزائی کرے گا۔وائس چانسلر

 گلگت (پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن مشترکہ طور پر قراقرم یونیورسٹی میں پہلاانفارمیشن ٹیکنالوجی پارک اور ٹیکنالوجی انکیوبیشن سنٹر قائم کریں گے۔ قراقرم یونیورسٹی پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق قراقرم یونیورسٹی اپنے کمرشل سنٹر میں آئی ٹی پارک اور انکیوبیشن سنٹر قائم کرنے کے لئے جگہ مہیا کرے گا۔ جبکہ اس آئی ٹی پارک اور آئی ٹی انکیوبیشن سنٹر قائم کرنے کے لیے فنڈز ایس سی او کے ذریعہ وفاقی حکومت کی وزارت آئی ٹی سے کیا جائے گا۔ آئی ٹی پارک کے ذریعے کمپیوٹر اور آئی ٹی گریجویٹس کو سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور عالمی آئی ٹی مارکیٹ سے منسلک کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ایس سی او اسٹیٹ آف دی آرٹ نیٹ ورکنگ کی سہولیات اور تیز رفتار انٹرنیٹ سے رابطہ فراہم کرے گا۔گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ بنے والا آئی ٹی پارک اور ٹیکنالوجی انکیوبیشن سنٹر کے قیام کے حوالے سے قراقر م یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے KIU سنڈیکیٹ کے 40 ویں اجلاس میں سینڈیکیٹ کے ممبران کو تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آئی ٹی پارک خطے کے نوجوانوں کی ترقی کے لئے ایک بہت بڑا قدم ہوگا اور انہیں ٹیکنالوجی کے کاروبار میں حوصلہ افزائی کرے گا۔ KIU سنڈیکیٹ نے قراقرم یونیورسٹی میں آئی ٹی پارک اور ٹیکنالوجی انکیوبیشن سینٹر کے قیام کے لئے قراقرم یونیورسٹی اورایس سی او کے اشتراکی عمل کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button