Jan 21, 2020 پامیر ٹائمز عوامی مسائل Comments Off on ضلع نگر کے تحصیل نمبر 2 میں تحصیلدار موجود نہیں، ممبران اسمبلی برفیلی سیلفیوں میں مصروف ہیں، میثم نگری
نگر (بیو رو رپورٹ) نگر کےتحصیل نمبر 2 میں پچھلے 6مہینےسےتحصیلدار کانام ونشان نہیں ناٸب تحصیلدار تحصیلدار اور ساس ویلی میں قانون گو تحصیلدار بن گٸے ہیں عوام چھوٹے چھوٹے مساٸل کے لٸے تحصیل دفاتر میں پریشان ہورہے ہیں۔ دونوں معززممبران اسمبلی ایک برفیلی سلفیوں میں مصروف ہے تو دوسرا مسجد میں سلام دعاٶں میں مصروف دکھاٸی دیتا ہے۔میثم نگری انفارمیشن سیکریٹریPYO نگر کا بیان
انہوں نے اپنے بیان میں مذید کہاہےکہ ضلع نگر کی دوسری بڑی تحصیل 2 نگر میں پچھلے 6 مہینےسے تحصیلدار موجود نہیں ہے ساٸل ضلع نگر کے دور افتاد علاقوں سے اپنے مساٸل لے کر تحصیل کےدروازے پر آتےہیں اور تحصیلدار نہ ہونے کی خبر سن کر فاٸیلیں بغلوں میں دباٸے سب ساٸیلین ٹھٹھرتے کانپتے بھوکے پیاسے واپس اپنے اپنے علاقوں میں جانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مذید کہا ہے کہ ہمارے دونوں معزز ممبران اسمبلی جاوید حسین اور حاجی رضوان علی ایک برفیلی وادیوں میں اپنی شوق کی خاطر سلفی فوٹو گرافی کےزریعے دنیابھر میں علاقے کی شدید برفیلے مناظر کی پرچار یا زیادہ سے زیادہ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ڈپٹی کمشنر دفتر میں میٹھی چاٸے اوربسکٹ کی سپیں لیتے گھنٹے گپیں لگانے کے بعد باہر نکل کر درخواستیں ہاتھ میں تھامے ساٸیلین پر ڈی سی سے گہرے تعلقات ہونے کاتاثر دیتے دکھاٸی دیتے ہیں جبکہ دوسرے ممبر اسمبلی مساجد میں اللہ سے حالیہ برفباری سے پیداہوٸی مشکلات کو کم کرانے کے لٸے ریلیف کی کوششوں اور برے اثرات کو کم کرانے کے لٸے مساجد میں دعاٸیں دیتے دکھاٸی دیتے ہیں۔ دونوں ممبران کو چاہٸیے کہ ایسے مواقع پر سرکاری اداروں کی فعالیت کا جاٸزہ لینے کے لٸے ضلعی اداروں بالخصوص تحصیل دفاتر،ضلع کے ہسپتالوں ،محکمہ تعمیرات عامہ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ ،FWO اور سول سپلاٸی کے جیسے اہم دفاتر جاکر عوامی مساٸل کے لٸے اٹھاٸے گٸے اقدامات کی خبر گیری کریں اور انہیں مذید متحرک کرکے عوام کو سہولیات دینے کی یقینی اقدامات کی نگرانی کریں لیکن عوام۔کی بدقسمتی ہے کہ دونوں ممبران اپنی اپنی دنیا میں گم نظر آتے ہیں۔ ہم نوتعینات سیکریٹری داخلہ اور نو تعینات دبنگ ڈپٹی کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ تحصیل 2نگر میں فوری طور پر مستقل تحصیلدار تعینات کر کے عوام کے لٸے فوری سہولت پہنچا دیں گے۔
Jan 20, 2021 0
Jan 19, 2021 0
Jan 10, 2021 0
Jan 07, 2021 Comments Off on جنسی ہراسانی کا ایک الزام ثابت نہ ہوسکا، قراقرم یونیورسٹی نے ملزم کو “سخت لہجے اور رویے” کی بنیاد پر منصب سے ہٹا دیا
Sep 09, 2020 Comments Off on نادرا کا دفتر انتظار گاہ میں تبدیل، سکندر آباد نگر کے مکین ذہنی اذیت میں مبتلا
Sep 07, 2020 Comments Off on چلاس: عارضی ملازمین کا عدم مستقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
Sep 05, 2020 Comments Off on خواتین ڈگری کالج نگر کو “غیر مناسب اور خطرناک ترین”جگہے پر تعمیر کرنے کی کوشش
Jul 03, 2020 Comments Off on چترال کا گوس نامی گاوںحکام کی نظروںسے اوجھل، مکین تمام بنیادی سہولیات سے محروم پتھر کے دور میںزندگی گزار رہے ہیں