تعلیم

ہنزہ کے معروف معلم علی رحمت خالق حقیقی سے جاملے

ہنزہ (اکرام نجمی) ہنزہ کے مشہور معلم علی رحمت 96سال کی عمر میں قضائے الٰہی سے وفات پاگئے استاد علی رحمت بطور معلم آغاخان ڈائمنڈ جوبلی اسکول سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا بعد میں گورنمنٹ ہائی اسکول کریم آباد میں بطور معلم تعینات ہوئے اور طویل عرصے تک علاقے میں علم کی روشنی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

آپ نہایت محنتی اور مخلص انسان تھے گلگت بلتستان کے مشہور میڈیکل اسپشلسٹ ڈاکٹر علی احمد خان آپ کے بڑے فرزند ہے استاد علی رحمت کے سماجی اور علمی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائیگا۔

ہنزہ کے سماجی اور سیاسی حلقوں نے استاد علی رحمت کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے اور آ پ کے علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کی ہے۔

مرحوم کے پسمندگان میں دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں آپ کا تعلق ہنزہ کے مشہور گاوٗں کریم آباد سے ہیں مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ہنزہ کے عوامی قبرستان سریس دس میں سپرد خاک کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button