آئی ایس او کے زیر اہتمام پری بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں
ہنزہ (ذوالفقار بیگ) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور باڑی لٹریسی ڈیولپمنٹ ہنزہ کلاس 9th.10thکے سالانہ پری بورڈ،، امتحان سے پہلے امتحان،،کے نتائج کا اعلان۔ طالبات بازی لے گئیں۔پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اجلال حسین ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر تھے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایس او سالانہ پری بورڈ امتحان میں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ آئیندہ امتحانات میں مزید پوزیشنز لیکر ہنزہ، گلگت بلتستان اور پورے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ اور میں تمام اساتذہ سے گزارش کروں گا کی تعلیم کی معیار کو مزید نکھارنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ کیونکہ کوالٹی ایجوکیشن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے کوالٹی ایجوکیشن کی حصول کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے اُنہوں نے مزید کہاکہ،،امتحان سے پہلے امتحان،، طلباء و طالبات کے لئے بہت ہی فائیدہ مند ہے سالانہ امتحان سے پہلے اسٹوڈنٹس اپنے آپ کو آزمانے کا بہترین موقع ہے جو اس اسٹوڈنٹس اس سال تعلیمی سفر میں کمزور ہے وہ مزید محنت کرکے اپنے تعلیمی معیار بہتر بناسکتے ہیں میں اس اقدام کی خیر مقدم کرتا ہوں کیونکہ ضلع ہنزہ پڑھے لکھے لوگوں کا معاشرہ ہے اس سے تعلیمی سفر میں بہترین نتائج آسکتا ہے۔تعلیم کے علاؤہ کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہے لہذا میں اس فورم کے زریعے والدین سے گزارش کرونگا کہ اپنے بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن کی طرف راغب کرے۔ تعلیم کی جب بات آتی ہے تو لوگ ہنزہ کا مثال دیتے ہیں جہاں پر تعلیمی شرح سب سے زیادہ ہے یہ سب آپ لوگوں کی محنت کا ثمر ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس پرنسپل اُسوہ پبلک سکول مرتضی نے کہاکہ امتحان سے پہلے امتحان کا مطلب یہ ہے کہ سٹوڈنٹس سالانہ امتحان سے پہلے امتحان کی بھر پور تیاری کر لے۔ تیاری کا کیسا پتہ چلے گا جب آپ سالانہ امتحان سے پہلے ایک ٹسٹ سے گزریں گے تو پتہ چلا گا کہ آپ لوگوں نے امتحان کی تیاری کیسی کی ہے اپنے اندر جو اعتماد ہے وہ کاغذ پر لکھ کر رزلٹ کی شکل میں آتا ہے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا یہ اقدام قابل فخر و قابل تعریف ہے کیونکہ یہ اسٹوڈنٹس تنظیم حصول علم کو عام کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ اجلاس میں تاجر حسین نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام،،امتحان سے پہلے امتحان،، کے رزلٹ کا اعلان کیا اور امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو مبارک باد دی۔ اُنہوں نے کہاکہ آئی ایس او ہنزہ کے زیر اہتمام یہ 17واں پری بورڈ رزلٹ پیش کررہے ہیں اس امتحان میں کل 140طلباء و طالبات نے حصہ کیا ان کو دو سنٹرز میں تقسیم کیا تھا ایک سنٹر علی آباد میں اور ایک سنٹر گنش میں رکھا تھا۔
اجلاس سے ڈاکٹر نیاز، ڈاکٹر اظہار اور مہر علی شہاب نے بھی خطاب کیااور اُنہوں نے کہاکہ حصول علم بامقصد اور بامعنی ہونا چاہیے اور ایسی مثبت سرگرمیاں جس کا مقصد حصول علم ہو ہم ایسے اقدام کو سراہتے ہیں تعلیم سے ہی انسان کو معاشرے میں معیار ملتا ہے تعلیم ترقی کی بنیاد ہے اس کے زریعے ہم معاشرے کو تبدیل کرسکتے ہے اچھے اور بہتر تعلیم کے لئے اساتذہ کا کردار انتہائی لازمی ہے ایک بہترین اُستاد ہی اچھے طالب علم پیدا کرسکتا ہے آئی ایس او کی پری بورڈ امتحان ایک قابل تعریف عمل ہے۔ پروگرام کے آخر میں شیخ اسلام نے پروگرام میں شریک اسٹوڈنٹس، اساتذہ، والدین کے ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آپ لوگوں کی پروگرام میں شر کت سے ہماری ہوصلہ افزائی ہوئی۔۔