خبریں

اب مذاکرات گلگت پہنچ کر کرینگے، انجمن تاجران کھرمنگ

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) ضلع کھرمنگ میں ٹیکسز کے خلاف اور مرکزی انجمن تاجران سکردو کی کال پر تیسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاون اور پیہ جام ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے علاقے میں غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات بھی ناپید ہو گئی ہے۔ گھروں میں اشیائے خوردو نوش کی چیزوں کا ذخیرہ ختم ہونے والا ہے۔ میڈیکل اسٹورز بند رہنے کی وجہ سے مریض سخت پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ اگر حکومت ہڑتال ختم نہ کر پائے تو گھروں میں فاقوں تک کی نوبت آسکتی ہے۔ گلگت تک لانگ مارچ کرنے کے لئے کھرمنگ میں بھی گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے۔ انجمن تاجران بضد ہے کہ اپنے مطالبات ہر صورت منوائیں گے ۔

عوامی حلقوں نے حکومت کی طرفسے انجمن تاجران سے مذاکرات کے لئے اب تک کوئی ٹیم نہیں بنانے پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور منتخب نمائندوں نے عوام کو دسمبر کی ٹھنڈ میں سڑکوں پر چھوڑا ہوا ہے کوئی تیار نہیں کہ عوام کے مطالبات کو ملحوظ خاطر رکھ کر کوئی فیصلہ کریں۔

انجمن تاجران کھرمنگ کا کہنا ہے کہ 25دسمبر کو گلگت تک لانگ مارچ کرنے کے لئے کھرمنگ سے بھی قافلے کل سے نکلنا شروع ہوجائیں گے۔ انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ اب مذاکرات گلگت پہنچ کر کرینگے جبکہ نا جائز ٹیکسز کے تمام قوانین کی واپسی تک گلگت میں قیام کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button