معیشت

محکمہ زراعت ہنزہ میں 80 ہزار سے زائد پھلدار درخت مفت فراہم کرے گا

ہنزہ (اجلال حسین) محکمہ زراعت ہنزہ ٹین بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے تحت 80ہزار سے زائد  پھلدار درخت مفت تقسیم کرے گا۔ اس حوالے سے محکمہ زراعت کی زیر نگرانی ہنزہ بھرکی مختلف عوامی تنظمات، ایل ایس اوز،نمبرداران اور دیگر عمائدین کا ایک اہم اجلاس ڈی سی ہنزہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 80ہزار سے زائد پھلدار درختاں تقسیم کرنے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

ڈی سی ہنزہ فیاض احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ہنزہ راجہ مظفر ولی نے اجلاس میں کہا کہ درختاں بلین ٹریز سونامی پروجیکٹ کے تحت بغیر معاوضہ عوام کو ایک پالیسی کے مطابق تقسیم کئے جائیں گے، جس کے تحت کاشکاروں پر لازم ہو گا کہ زمین کے مطابق بذریعہ ایل ایس اوز اور دیگر تنظیمات انفرادی و اجتماعی سطح پر درخت تقسیم کرے۔ زمیندار ان پھلدار درختاں کی مکمل طور پر نگرانی کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کو کامیاب کریگا۔

انہوں نے کہا کہ درختوں کو بچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مال مویشی کو باغات اوردیگر زیر کاشت زمینوں پرآزاد چرائی پر دفعہ144لگایا جائے گا۔ درختوں کو نقصان ہونے کی صورت میں قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگانا بحثیت مسلمان ایک صدقہ جاریہ ہے جبکہ اس کی وجہ سے ایک تو ماحول کی صفائی ستھرائی پر اثر انداز ہوگا جبکہ دوسری جانب شجرکاری کی وجہ سے گھر کے درواازے پر روزگار کا زریعہ بن سکتا ہے۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ اس وقت گلوبل وارمنگ ایک عالمی چیلنج بن چکا ہے جس کے لئے لازمی ہے کہ ماحول کو بچانے کے لئے درخت اُگائے جائیں۔  خوش قسمتی سے ضلع ہنزہ کے عوام نے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے پلاسٹک فری ضلع بنانے کا عہد کیا ہے جس کے لئے عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

اجلاس میں مزید کہاگیا کہ جس زمیندار کو پودے دیے جائیں گے ان پر لازم ہوگا کہ درختوں کو محکمے کی جانب سے جاری شدہ قاعدہ و قانون کے تحت  12×8کے فیصلے پر لگایا جائے۔ درختوں کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔ درختوں کو صاف و شفاف انداز میں تقسیم کرنے کے لئے دیہی سطح پر نمبردارادن ،ایل ایس اوز ٹی ایم ایس کے علاوہ ضلع بھر کے والنیٹرز، بوائے سکاوٹس کی مدد بھی لی جائے گی۔

اس موقع پر علاقے کے عمائدین ایل ایس اوز کے نمائندوں نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی عشروں سے عوام اپنی مدد آپ کے تحت درخت لگاتے آرہے ہیں۔ سرکار کی مدد سے مزید پھلداردرخت ملنے سے معیشت اور قدرتی ماحول کو فائدہ پہنچے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button