خبریںمعیشت

سکردو : دو روزہ زرعی نمائش کا انعقاد 28-27 اکتوبر کو ہوگا

سکردو ( رجب علی قمر )محکمہ زراعت سکردو کے زیر اہتمام دو روزہ زرعی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا زرعی نمائش 27,28 اکتوبر کو میونسپل سٹیڈیم سکردو میں منعقد ہوگا بلتستان بھر سے کسانوں اور زرعی شعبے سے وابستہ افراد مختلف پھلوں ،سبزیاں ،ڈرائی فراٹس اور زرعی اجناس اور 50 سے زائد انوا ع ا اقسام کے زرعی پیداوار نمائش کے لئے رکھیں گے اور مناسب داموں پر فروخت کیا جائے گا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کاظم نیاز زرعی میلے کا 27 اکتوبرکو باقاعدہ افتتاح کریں گے جبکہ سیکرٹری محکمہ زراعت گلگت بلتستان و دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی زرعی نمائش کے افتتاح کے موقع پر شریک ہوں گے محکمہ زراعت سکردو کے زرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اس حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے زرائع محکمہ زراعت نے بتایا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کاظم نیاز کی خصوصی ہدایات پر گلگت بلتستان بھر کی طرح سکردو میں بھی یہ زرعی نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف کسانوں اور زرعی شعبے سے وابستہ افراد کو آگاہی ملے گی بلکہ عوامی میں بھی شعور و آگاہی کے ساتھ زرعی اہمیت و افادیت پیدا ہوگی اس نمائش کا مقصد زراعت کی نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کو متعارف کرانا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button