اہم ترینصحت

ضلع شگر: 51 زائرین سے لئے گئے سیمپلز کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے اسلام آباد روانہ

شگر(عابدشگری) شگر میں قائم مختلف قرنطینہ مراکز میں موجود 51زائرین سے کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے نمونے حاصل کر لئے گئےہیں۔ یہ نمونے جانچ کے لئے این آئی ایچ اسلام بھیج دیے گئے ہیں، جہاں سے کچھ دنوں میں رپورٹس موصول ہونگیں۔

میڈیکل آفیسر سول ڈسپنسری ڈاکٹر محمد رضا اور کورونا سپروائرز ڈاکٹر بشیر نے تمام زائرین کا معائنہ کیااور ان سے سوالات کئے۔ جبکہ محکمہ صحت شگر کے عملوں نے زائرین کے نمونے بطور ٹیسٹ لئے۔ جنہیں این ا ٓئی ایچ اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ جہاں سے ان کی رپورٹ کچھ دنوں میں موصول ہونگے۔ جس کے بعد ان لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مبشر حسن نے کہا کہ شگر کے تمام قرنطینہ میں موجود تمام زائرین کا محکمہ صحت کے عملہ روزانہ معائنہ کررہا ہے۔ معمولی علامات نمودار ہونے کی صورت میں بھی انہیں فوری طور آئسولیشن وارڈز میں منتقل کرکے علاج و معالجہ شروع کیا جائےگا۔

ٹیسٹ نیگیٹو آنے کی صورت میں زائرین کو 14دنوں کے بعد گھرجانے کی اجازت دی جائے گی۔  ان 14دنوں کے دوران انہیں کسی سے ملنے کی اجازت نہی ہونگے۔ان کیلئے ضلعی انتظامیہ کی تعاؤن سے تمام حفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔ان کو کھانا فراہم کرنے کیلئے مکمل پروٹول کیساتھ دی جارہی ہے۔

انہوں نے عوام اور علماء سے اس سلسلے میں محکمہ صحت کیساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button