Uncategorizedمتفرق

قراقرم یونیورسٹی ہینڈ سینٹائزر تیارکرکے سستے داموں مارکیٹ تک پہنچانے کے لئے پرعزم

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ہدایت پر KIU کیمسٹری کے اساتذہ نے کورونا کی وباء سے نمٹنے کے لئے سائنسی اور تحقیقی بنیادوں پر مضبو ط حکمت عملی اپنا لی ہے۔ اس ضمن میں ابتدائی طور پر ہینڈ سینٹائزر تیار کرلی گئی ہے جو نہایت سستے داموں KIUکے تمام کیمپسز کے علاوہ سرکاری، تعلیمی اور پرائیویٹ اداروں میں یہ ہینڈ سینٹائزر آن ڈیمانڈ پر مارکیٹ سے نہایت سستے دام پر پہنچادیا جائیگا اور گلگت بلتستان میں کورونا کی وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے میں KIU کلیدی کردار ادا کریگی۔پاکستان کے دیگر جامعات کی طرح KIUکے فیکلٹی، سٹاف اور طلباء کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ کیمسٹری کے چیئرمین چیئرمین کی سربراہی میں تین رکنی اساتذہ کی ٹیم نے ہینڈ سینٹائزر کا مین کیمپس میں کامیاب تجربہ کرنے کے بعد سرکاری و تعلیمی اداروں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وائس چانسلر نے فیکلٹی آف لائف سائنسز میں جدید خطوط پر ریسرچ کرنے اور وقت کے تقاضوں کے مطابق ادویات کی تیاری کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ہدایت کی روشنی میں کیمسٹری کے اساتذہ کی ٹیم نے دن رات محنت کے بعد تین روز قبل یہ سینٹائزر تیارکرلیا تھااور لیبارٹری اور دیگر ضروری ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کرانے کے بعد اسے باقاعدہ عوامی استعمال کے لئے مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے شعبہ کیمسٹری کے چیئرمین ڈاکٹر سجاد علی کو ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے جہاں عالمی سطح پر بے چینی اور خوف کا ماحول بنا ہوا ہے وہاں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے والی اشیاء معدوم ہورہی ہے۔ اس وقت پورا ملک اس وبا ء کی زد میں ہے، حکومت تنہا ان چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ لہذا ہر ادارے بالخصوص تعلیمی ادارے جو یہ استعداد رکھتے ہیں کہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیں۔ اسی ضرورت کے پیش نظر شعبہ کیمسٹری کے اساتذہ کم سے کم وقت میں اس وبا ء کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے یہ ہینڈ سینٹائزر تیار کیاہے۔ ڈاکٹر سجاد علی نے اپنے سائنسدان ساتھیوں کی مدد نہایت سستے لاگت میں ہینڈ سینٹائزر تیار کیا ہے۔ جو الکوحل پانی، گلیسرین اور ہائیڈروجن پر اسائیڈ کے خاص تناسب سے تیارکردہ اجزا ء شامل ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شا ہ نے کیمسٹری کے چیئرمین سمیت ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ KIUکے تمام کیمپسز کے علاوہ سرکاری، تعلیمی اور پرائیویٹ اداروں میں یہ ہینڈ سینٹائزر پہنچادیا جائیگا اور گلگت بلتستان میں کورونا کی وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے میں KIU کلیدی کردار ادا کریگی۔ واضح رہے کہ وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں تمام کیمپسز کی نمائندگی کے ساتھ ایک موثر اور فعال سیفٹی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو یونیورسٹی کے طلباء، اساتذہ، سٹاف کے علاوہ پبلک کو بھی اس وبا سے متعلق آگہی و شعور دے رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button