بلاگز

ہم یہ جنگ جیت سکتے ہیں

شہزاد علی برچہ

قوموں پہ مشکل وقت آتے رہے ہیں زندہ قومیں مشکلوں کو شکست دیتی ہیں اور اور تمام عالم کے لیےمثال بن جاتی ہیں۔۔
آج دنیا کی 185  سے زیادہ ممالک کو  چین کے شہر وہان سے پھیلانے والے کورونا وائرس کی تباہی کا سامنہ ہے اور WHO  اسے عالمی وبا کرار دے چکی ہے۔
اسی طرح  پاکستان میں بھی اب اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔۔
مگر میں  گلگت بلتستان جو کے پہلے سے صحت کی سہولیات کے لحاظ سے بہت ہی پسماندہ ہے کے باسیون سے مخاطب ہونا چاہ رہا ہوں۔ یہ وبا آج مجھے کافی عرصے بعد قلم اٹھا کر اپنی بات مایوس اور خوف زدہ عوام کو حوصلہ دینے کی طرف راغب کر رہی ہے۔۔
دیکھنے میں یہ ہی آ رہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے سے متاثرہ افرادکی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔۔ لیکن اس کا مثبت پہلو یہ ہے کہ یہ سب لوگ اس وقت عام آبادی سے الگ ہیں ۔ اور قرنطینہ میں رکھے گے ہیں۔
یہ سب لوگ باہر سے متاثر ہوے ہیں ان سے وائرس کا  دوسرے افراد تک پھیلاو تقریبا روکا جا چاہے ہے۔ بس ان کو سہولیات پہنچانے والے اور طبعی عملے کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
سکولز ، دیگر تعلیمی ادارے اور شاپنگ مال بند ہیں مذہبی اجتماعات بھی محدود ہیں۔ رش والی جگہوں سے عوام کو دور رہنے کی ضرورت ہے گلگت بلتستان کی آبادی دیگر شہروں کی طرح اتنی گنجان بھی نہیں یہ بھی ایک مثبت پہلو ہے آبادی ایک جگہ زیادہ نہیں اگر لوگ اپنی نقل و حرکت کم رکھے تو زیادہ نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔
اس وقت گلگت بلتستان میں دیگر صوبوں سے داخل ہونے کے لیے صرف ایک ہی زمینی راستے ہے جس پہ بھی سکریننگ کا عمل جاری ہے جس کو اور زیادہ موثر بنایا جا سکتا ہے۔۔ سیاحوں کے داخلے پہ بھی پابندی لگائی جاچکی ہے۔۔
گلگت بلتستان کی عوام کو اب ایک قوم بن کر اس مشکل کا مقابلہ کرنا ہے اور حکومت سے مکمل تعاون کرنے کی ضرورت ہے عوام کو صحت کے ماہرین کی ہدایات پہ عمل کرنا ہوگا۔ خوشی کی بات کے علاقے کے نوجوان آج آگے آ چکے ہیں اور گلگت بلتستان کی قوم کو شعور دینا مشکل بھی نہیں آج کا تعلیم یافتہ گلگت بلتستان کل کے گلگت بلتستان سے بلکل مختلف ہے۔۔ اگر ضرورت ہے تو بس ایک بہادر اور باشعور  قوم  بن کے خوف زدہ ہوے بغیر اس کا مقابلہ کرنے کی۔۔۔ اب بھی حالات اتنی پر خطر نہیں اب بھی آپ کا مستقبل آپ ہی کے ہاتھ میں ہے۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button