اہم ترین

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 80 مصدقہ کیسز، 241 مشتبہ کیسز کے نتائج باقی

گلگت: صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کورونا وائرس کے مریضوں کے مزید کیسزز سے متعلق میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز سامنے آگئے ہیں اسطرح مریضوں کی کل تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے اس وائرس کے تیزی پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے سختی سے صوبائی حکومت کی جانب سے کئیے جانے والے احتیاطی تدابیر اور لاک ڈاون پر سنجیدگی سے عملدرآمد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے خدا را اپنے اوپر اور علاقے کے عوام پر ترس کھائیں اور اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور میل جول ہمارے لیئے زہر قاتل سے کم نہیں لہذا سماجی فاصلے پر سختی سے کاربند ہوں ۔انہوں نے مزید کہاہے کہ کروناوائرس سے بچاؤ کے حوالے سے حکومت گلگت بلتستان نے بروقت اہم اقدامات اُٹھائیں ہیں ۔حکومت گلگت بلتستان نے بھی اس حوالے سے محدود وسائل کے باوجود پورے گلگت بلتستان میں کروناوائرس کے سدباب کے لیے اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اہم اقدامات کیئے ہیں۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام الناس اپنے گھروں میں حفاظتی تدابیر پر فروی طور پر عمل کریں اور اپنے اپنے گھروں کے علاوہ اپنے محلوں میں بھی حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کریں .انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاون پر عمل پیرا نہ ہونا وائرس کو اپنے گھروں پر منتقل کرنے کا مترادف ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button