کالمز

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے گاوں اور محلے کی سطح پر کیا کیا جاسکتا ہے؟

موجودہ مشکل صورتحال سے نمٹنے اور کرونا واٸرس سے بچاو کے لۓ ہر گاوں یا محلہ اجتماعی طور پر مندرجہ ذیل قدامات اٹھا سکتا ہے۔

١۔ دہی تنظیموں ، سوساٸیٹیز اور مخیر حضرات کے تعاون سے گاوں سطح پر صحت کے شعبے سے وابسطہ خواتین و حضرات پر مشتمل رضاکار ٹیموں کی تشکیل اور ان کی بنیادی تربیت ۔

٢۔گاوں کا مکمل لاک ڈاون، گاوں کے اندر ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور ہر قسم کے میل جول پر پابندی۔

٣۔غیر مقامی لوگوں کے گاوں میں داخلے پر مکمل پابندی۔

٤- مقامی لوگوں کے گاوں سے باہر سفر پر مکمل پابندی۔

٥- مقامی کسی باشندے کے گاوں میں واپسی داخلہ کے بعد چودہ دن تک گھر سے نکلنے اور گھر والوں سے میل جول سے مکمل اجتناب۔

٦- ہسپتال اور ڈاکٹروں کے پاس جانے پر پابندی اور کسی بھی ایمرجنسی وزٹ کے لۓ گاوں کے تربیت یافتہ ولنٹیرز کی مدد لینا اور ہسپتال سے واپسی کے بعد لوگوں سے مکمل دوری۔

٧- پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر پر مکمل پابندی۔

٨- غیر مقامی گاڑیوں کا مین روڑ پر بلاجواز رکنے پر پابندے۔

٩- ان تدابیر پر عمل کروانے والوں کا کسی بھی شخص سے کم ازکم دو میٹرکا ہر وقت فاصلہ۔

١٠۔ گاوں کی مقامی ڈسپنسری میں کورانٹاٸین اور آٸسولیشن وارڈ کا قیام ۔

١١۔ رضاکاروں کی مدد سے مقامی سطح پر ماسک اور سیناٹاٸزرز کی تیاری ۔

١٢۔ گاوں سطح پر مخیر حضرات کی مدد سے کم آمدن اور غریب ترین لوگوں کے لۓ خوراک کا اہتمام۔

١٣۔گاوں کی ڈسپنسری اور تمام میڈیکل سٹورز کو چوبیس گھنٹے سروس کے لۓ کھلے رکھنا اور جان بچانے والی ادوٸیات کی دستیابی یقینی بنانا۔

١٤۔گاوں سطح پر میت کمیٹی کا قیام جو کہ تربیت یافتہ افراد پر مشتمل ہو۔

١٥۔خدانخواستہ اموات کی صورت میں حفاظتی کیٹس سے لیس میت کمیٹی کے علاوہ کوٸی فرد میت پر ہاتھ نہ لگاۓ۔

١٦۔گاوں میں ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں کے اضافہ پر مکمل پابندی۔

١٧۔گاوں میں اشیا ٕ خوردونوش کی ترسیل کو یقینی بنانا۔

١٨۔ گاوں میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کی اطلاع حکومتی اداروں کو دینا اور اس کے ٹسٹ کا اہتمام کرنا۔

١٩۔ گاوں کی مساجد، جماعت خانوں اور امام بارگاہوں کو ہلپ لاٸن کے طور پر استعمال کرنا۔

٢٠۔ گاوں کے ولنٹیرز کی ٹیم کا محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون اور رابطے میں رہنا۔ نوٹ۔ یاد رہے کہ یہ کم از کم اقدامات ہیں اہلیان گاوں چاہیں تو ان سے زیادہ بہتر اقدامات بھی اٹھا سکتے ہیں۔ منجانب۔ اسرارالدین اسرار

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button