خبریں

گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 لاک ڈاون میں بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف

گلگت۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار لاک ڈاون کے دوران شدید نوعیت کے مریضوں کو ہسپتال منتقل کررہے ہیں اسکے علاوہ آگ بجھانے والا عملہ اور ریسکیو عملہ بھی کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے تیا ر ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122نے اس سلسلے میں بتایا کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ریسکیو اہلکاروں کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور کسی بھی ایمرجنسی اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اہلکاروں کو ماسک اور دیگر حفاظتی آلات فراہم کردئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122کے اہلکار محکمہ صحت، انتظامیہ،پولیس اور دوسرے اداروں کے شانہ بہ شانہ ان حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ریسکیو 1122گلگت بلتستان کے اہلکار ہمیشہ عوام کو مشکل وقت میں ایمرجنسی خدمات مہیا کر تے ہیں اور ان حالات میں بھی بھر پور انداز میں اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائنگے۔

ریسکیو 1122گلگت بلتستان کے 6 اضلاع گلگت، سکردو، ہنزہ، نگر،گنچھے اوردیامرمیں فعال ہے جہاں پر ایمبولینسز، آگ بجھانے والی گاڑیاں، ریسکیو گاڑیاں، میتوں کو منتقل کرنے والی گاڑیاں اور تربیت یافتہ عملہ 24گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی حادثے، ایمرجنسی، آگ لگنے یا سانحے میں 1122پہ بروقت اطلاع دیں تاکہ بروقت مدد مل سکے۔ اسکے علاوہ معمولی نوعیت کی بیماریوں میں اور بلا ضرورت کال کرکے نمبروں کو مصروف نہ رکھیں تاکہ کسی مستحق کی حق تلفی نہ ہو۔

اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے تمام ریسکیو اہلکاروں اور آفیسران کی چھٹیا ں بھی منسوخ کی جاچکی ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button