Apr 28, 2020 پامیر ٹائمز Uncategorized, خبریں Comments Off on ضلع کھرمنگ کے آغاز میں قائم چیک پوسٹ خالی،کورونا وائرس کے پھیلاو اور جرائم پیشہ افراد کیلئے نقل وحمل آسان ہوگیا
کھرمنگ (فد اعلی) ضلع کھرمنگ کے حدود میں داخلے کیلئے قائم پولیس چیک پوسٹ اصل مقام سے ہٹانے کے بعد سیکیورٹی کے حوالے سے قریبی علاقے کے عوام میں شدید خدشات پائے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کھرمنگ ابتدائی حدود چیک پوسٹ سرمک فروٹ نرسری کے بعد موڑ پر بنایا گیا تھا۔ تاہم، مہدی آباد تھانے کے اہلکاروں نے اصل جگہ کی بجائے ایک کلومیٹر اندر آبادی کے درمیان چیک پوسٹ قائم کی ہوئی ہے۔
اس حوالے سے مہدی آباد کزبورتھنگ کے عوام میں شدید خدشات پائے جاتے ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق ضلع کھرمنگ پولیس نے اپنی سہولت کیلئے حدود پر موجود چیک پوسٹ کے کمروں کو خالی چھوڑ کراپنی پسندیدہ جگے پر چیک پوسٹ لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں تاکہ انکو کسی بھی قسم کی بوریت محسوس نہیں ہو حالانکہ اصل چیک پوسٹ کی عمارت ضلع کے حدود میں ہی بنی ہوئی ہے۔
اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ سابق ڈی سی اور ایس پی نے یقین دہانی کروائی تھی اور کاچو دولت کو محلے والوں کے پاس بھیج کر ثالثی کروائی تھی اور وعدہ بھی کیا تھا کہ سردیاں ختم ہوتےہی چیک پوسٹ مقررہ حدود پر منتقل کردیا جائے گا لیکن اُس وعدے کی پاسداری نہیں کی گئی۔
عمائدین نے کزبورتھنگ مہدی آباد نے اس نامہ نگار کو بتایا ہے کہ اس وقت چونکہ دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان کی حکومت کرونا کے خلاف جنگ کر رہی ہے اس لئے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے ضلع کے آغاز میں چیک پوسٹ کا ہونا لازمی ہے تاکہ دوسرے ضلعوں سے آئے والے لوگوں سکریننگ سے بچ کر نا جاسکے۔ اُنکا کہنا تھا کہ موجودہ چیک پوسٹ ایسی جگہ پر موجود ہے جس کے نیچے اور اوپر راستے بنے ہوئے ہیں کہ لوگ باآسانی پولیس کو چکمہ دیکر گزر سکتا ہے اور لاک ڈاون کے دوران دیگر شہروں سے آئے ہوئے لوگ بغیر کسی اسکریننگ کےمحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور ہم نے رپورٹ بھی متعلقہ حکام تک پہنچائی تھی اور چیک پوسٹ سے پہلے دو قرنطینہ سنٹرز بھی اسی محلے میں بنے ہوئے ہیں۔
اُنکا مزید کہنا تھا کہ چیک پوسٹ سے پہلے محکمہ زراعت کی دو نرسریاں اور دارالسیدتین نامی اسکول واقع ہیں جہاں تقریبا ساڑھے تین سو بچے پڑھتے ہیں انکا کوئی والی و وارث نہیں اس کے علاوہ نائب تحصلدار آفس،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن آفس ،ایگزیکٹیو انجنئر بی اینڈ آرآفس ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت آفس اور سول ہسپتال مہدی آباد کے دو گیٹ بھی موجودہ چیک پوسٹ سے پہلے آتے ہیں۔ اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کھرمنگ ابتدائی حدود چیک پوسٹ کو واپس اصل مقام پر مستقل بنیادوں پر منقل کیا جائے جس سے کرونا کی پھیلاو کو کم کرنے میں مدد ملنے کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کی ضلع سے باہر نکلنے یا ضلع میں داخلے ہونے کا راستہ بھی مکمل طور پر پولیس کے کنٹرول میں آسکتا ہے۔
Aug 04, 2022 Comments Off on ” افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ”
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jul 08, 2022 Comments Off on ٹریفک حادثے میںجانبحق ہونیوالے چترال کے باسی احسان الحق کی جسد خاکی تین دنوںمیں امریکہ سے پاکستان روانہ کی جائے گی
Jun 30, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں 3.4 ارب روپے کی لاگت سے 19 ترقیاتی منصوبوںکی منظوری اور سفارش
Jun 30, 2022 Comments Off on چترال کے علاقہ آرکاری میں گلیشیائی جھیل کے ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی
Jun 20, 2022 Comments Off on کھوت، چترا ل میں فراہمی آب کا منصوبہ مکمل، 1500 سے زائد باشندے مستفید ہونگے
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم