خبریں

کراچی سے اب تک 4ہزار افراد گلگت بلتستان منتقل کیے جاچکے ہیں، آپریشن 17 مئی تک مکمل ہوگا، رشید ارشید

کراچی: وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی رشید ارشد نے ایک اعلامیہ کے ذریعے کہا ہے کہ کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے باشندوں کو ان کے آبائی علاقوں تک منتقل کرنے کا سلسلہ 17 مئی تک جاری رہے گا۔ اب تک 4ہزار افراد کورونا ٹیسٹ کے بعد گلگت بلتستان پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ابتدائی طور پر 3ہزار طلبا اور دیگر افراد کی فہرست مرتب کی گئی تھی۔ تاہم اب یہ تعداد 4،500 سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں سے 4 ہزار افراد گلگت بلتستان پہنچ چکے ہیں۔ کچھ افراد کے ٹیسٹ کے نتائج دیر سے موصول ہوے ہیں۔ ان سے گزارش ہے کہ کراچی آئی ہوئی ٹیم سے رابطہ کریں تاکہ ان کے لئے ٹرانسپورٹ اور دیگرلوازمات کا بندوبست کیا جا سکے۔

رشید ارشد نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کی منتقلی کے سلسلے میں وزیر اعلی کے حکم سے شروع کیا گیا آپریشن 17 مئی 2020، بروز اتوار، تک مکمل ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button