اہم ترینخبریں

‘گورنر کو عارضی ملازمین ایکٹ تاحال موصول نہیں ہوا ہے’

گلگت (پ ر) گورنر سیکریٹریٹ کے ترجمان نے مقامی اخبارات اور سوشل میڈیا پر شائع عارضی ملازمین کے ایکٹ پر دستخط نہیں کرنے کے حوالے سے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارضی ملازمین کے حوالے سے کوئی ایکٹ صوبائی حکومت کی طرف سے گورنر گلگت بلتستان کو تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔ جب بھی موصول ہوگا قانونی تقاضے پوری کرکے فوری منظوری دی جائے گی۔

 گورنر گلگت بلتستان نے آج تک کوئی قانونی اور جائز کام کو  نہیں روکا ہے بلکہ تمام قانونی اور جائز ایکٹس اور رولز کی فوری طور پر منظوری دیتا رہا ہے۔

گورنر سیکریٹریٹ کے ترجمان نے کہا  ہےکہ اس حوالے سے تمام عارضی ملازمین اور عوام الناس غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں بلکہ گورنر سیکریٹریٹ سے براہ راست رابطہ کرکے  اصل حقائق معلوم کریں۔ گورنر آفس غیر جانبدار ہونے کی وجہ سے وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کررہاہے۔ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے گورنر آفس کو متنازع نہ بنایاجائے۔ گورنر گلگت بلتستان حالیہ موضی مرض Corona Virusکے دوران صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ذریعے صوبائی حکومت کو بھرپور امداد فراہم کررہے ہیں اور آئیندہ بھی اپنا قانونی اور اخلاقی زمہ داری ادا کرتے رہیں گے  اور عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button