اہم ترین

ہنزہ میں لاک ڈاون، ماسک کے بغیر گھر سے نکلنے والے پر لگے گا جرمانہ

ہنزہ (اجلال حسین) ہنزہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر ضلع بھر میں آج لاک ڈاون رہا۔ صرف دوا خانے کھلے رہے۔ مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ بند۔ کرفیو کا سماں۔

لاک ڈوان کی وجہ سے ہنزہ پولیس نے ضلع کے اندورنی راستوں پر بغیر ماسک کے افراد کےخلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ضلع کے حدود میں بغیر ماسک داخلے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

ڈی سی ہنزہ کے زیر صدرات اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ضلع بھر میں یونین اور جماعت خانہ سطح پر رضاکار محلہ محلہ مہم چلائے گے اور گھر گھر جاکر ماسک پہنے اور گھروں میں ماسک بنانے کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں لاک ڈاون میں سختی کرتے ہوئے صرف دن بارہ بجے سے چار بجے تک مارکیٹیں کھول دیئے جائے گے اس دوران پولیس۔لیویز اور دیگر محکمے کے اہلکار  بازاروں اور گاڑیوں میں آنے والے افراد کا معائینہ کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button