متفرق

معروف بینکر سید غلام محمد نے قراقرم کوآپریٹیو بینک گلگت بلتستان کے چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ سنبھال لیا

گلگت(نامہ نگار) گلگت بلتستان کے معروف ماہرمعاشیات وممتاز بینکر سید غلام محمد نے قراقرم کواپریٹیو بینک گلگت بلتستان کے چیف ایگزیکٹیو/ جنرل منیجرکے عدہدے کا چارچ سھنبال لیا۔ کے سی بی ایل کے ذرائع کے مطابق سید غلام محمد نے قراقرم کواپریٹیو بینک کے سابق جنرل منیجر ثناخان کی ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد بحیثیت سنئیرترین آفیسر بینک کے مروجہ قوانین کے تحت مورخہ نو جون سے ادارے کے سی ای او/جنرل منیجر کا چارچ سھنبال لیا۔ سید غلام محمد تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے ایم بی اے فنانس کی ڈگری رکھتے ہیں۔انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسڑیشن کراچی سے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر کا کورس بھی مکمل کیا ہے۔ انہوں نے جون1990 میں بحیثیت منیجر اپریشنز قراقرم کواپریٹیو بینک جوائن کیا۔ اس کے بعد وہ متواتر برانچ منیجر، منیجرفنانس اینڈاکاونٹس،منیجر آدیٹ اینڈ انسپکشن اور ہیڈ ہیومن ریسورس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے عہدے پر کام کرتے ہوئے بالآخر جنرل منیجر کے عہدے تک پہنچ گئے۔ سید غلام محمد کا تعلق یاسین غذر سے ہے۔ وہ ایک انتہائی شفیق، نرم مزاج اور ملنسار شخصیت کے مالک انسان ہیں۔ گلگت بلتستان کی سیاسی،سماجی اور عوامی حلقوں نے سید غلام محمد کو قراقرم کواپریٹیو بینک کے جنرل منیجر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سید غلام محمد علاقے کے اس اہم قومی ادارے کی تعمیروترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button