اہم ترینتعلیم

آزاد کشمیر کے 5 یونیورسٹیز میں گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کے لئے مخصوص نشستوں کی تعداد 305 سے بڑھ کر626 ہو گئی

گلگت: گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان کے ترجمان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی درخواست پر صدر آزادجموں کشمیر نے آزاد جموں کشمیر کے 5یونیورسٹیز میں گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کے لئے مخصوص نشستوں کی تعداد 305 سے بڑھا کر 626کر دی ہے۔

گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون گلگت بلتستان میں تعلیم کے شعبے کو مزید فروغ دینے لیئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں اور پاکستان کے دیگر صوبوں کے گورنر ز کو بھی اس حوالے سے درخواست کیا ہے تا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیئے آسانیا ں ہوں۔

نوٹیفیکیشن کی نقل

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button