اہم ترین

استور:‌قتل میں‌نامزد فارسٹ گارڈ کے بھائی کو قتل کرنے کے سانحے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

استور ( شمس الرحمٰن شمس) استورکچھ عرصہ قبل کالا پانی میں غیر قانونی جڑی بوٹی نکاسی کے دوران فارسٹ گارڈ کے ہاتھوں گولی لگ کر جانبق ہونے والے حافظ وسیم کےقاتل رشید کے بھائی جمشید کو صلح کے نام مقتول حافظ وسیم کے بھائی اور چچا نے جمشید کے  گھر آکر گھر کے اندر گولی مار کر قتل کردیا ہے قاتلوں نے  مقتول جمشید کے گھرسابقہ کیس کی صلح کے بہانا بنا کر ان کے گھر آئے اور گھر میں کھانا کھانے کے بعد جاتے وقت گھر کے اندر ہی جمشید کو گولیاں مار ہر قتل کردیا جس کے بعد چوبیس گھنٹے گزارجانے کے باوجود استور پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے جمشید قتل کیس ورثاء کا لاش کو لیکر مرحوم کے آبائی گاؤں دریلے میں لواحقین اور اہل علاقہ کا شدید احتجاج  جاری ہے جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہے  اس وقت تک لاش کو نہیں دفنایا جائے گا ورثاء اور احتجاجی مظاہرین کا ڈپٹی کمشنر استور اور ایس پی استور ہٹاو کی نعرہ بازی 24گھنٹہ گزرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر استور اور ایس پی استور مزاکرات کے لئے نہیں پہنچے مظاہرین کا دھرنا جاری محکمہ پولیس استور کی سست روی عوام مشتعل ہوگئی پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی دھرنہ پولیس مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر عبد الحمید خان ,چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر غلام عباس، سماجی رہنما عبدالعلیم مصطفوی ، عزیز عثمانی اور دیگر مقررین  نے کہا کہ قاتلوں کو گرفتار کئے بغیر لاش کو کسی صورت نہیں دفنایا ہے جائے انتظامیہ اور محکمہ پولیس استور کی نااہلی کی انتہا ہوگئی ابھی تک پولیس جگہ جگہ الرٹ ہوتی اور ایس پی استور خود بھی یہاں موجود ہوتے مگر استور انتظامیہ اور ایس پی استور اس اہم نوعیت کے کیس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل کالاپانی سمیت دیگر نالہ جات میں پولیس چیک پوسٹ کے قیام کے حوالے سے کئی دفعہ اور دیا مگر انتظامیہ اور پولیس نے اس بات کو سنی ان سنی کر دیا جس باعث آج کھلے عام قتل ہوا اگر ملزموں کو نہیں پکڑا جاتا ہے تو لاش کو لیکر ہیڈ کواٹر کی طرف لانگ مارچ کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ فورس کمانڈر نادرن ایریاز اور دیگر ریاستی ادارے میں اس اہم نوعیت کے مسلے پر ایکشن لے ورنہ عوام کو سڑکوں میں لاکر دفاعی روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہونگے پھولوئی کے لوگ ہمارے وسائل پر بھی قبضہ کرتے ہیں  اور لوگوں کو بھی کھلے عام قتل کر کے جاتے ہیں مگر ہماری حکومت ایکشن لینے کے بجائے خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں خاص کر اس قتل کے دوران استور پولیس کی نااہلی اور ناکامی پر ایس پی استور ایس ڈی پی او شونٹر اور دٹو تھانے کے ایس ایچ او کو فی الفور ہٹایا جائے ورنہ اگلا دھرنا استور ہیڈ کواٹر میں ہوگا
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button