Sep 01, 2020 پامیر ٹائمز خبریں Comments Off on سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے غذر کے علاقے بوبر اور ہاکس میں ٹو اور تھری جی سروس کا آغاز کردیا
گلگت ( پ ر ) گلگت بلتستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات فراہم کرنے والی صف اول کی کمپنی سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (SCO) نے GB میں ایس کام اور ڈیٹا سروسز کو وسعت دیتے ہوئے ضلع غذر کے علاقوں بو بر اور ہاکس میں دو بی ٹی ایس نصب کر کے بلترتیب ایس کام 3G اور 2G سروس کا آغاز کر دیا ۔ ضلع غذر کے صارفین کے دیرینہ مطالبات اور عوامی ضروریات کا ادراک کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر SCO کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔ضلع غذر کے ان علاقوں میں ایس کام سروس شروع ہونے سے وادی پنیال کے گاؤں بوبر اور وادی گوپس کے گاوں ہاکس اور گرد و نواح کے عوام اور صارفین بھی دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ موبائل نیٹ ورک اور ٹو جی تھری جی کی سروسسز سے مستفید ہو سکیں گے۔ ایک ایسے وقت میں جب وبائی مرض کے پھیلاؤ کے سبب تعلیمی ادارے بند ہیں اور تعلیمی اداروں کی جانب سے آئن لائن کلاسسز کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں ایس سی او کی جانب سے موبائل اور ڈیٹا سروسسز کی فراہمی اور معیار کو بہتر بنائے جانے کے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ ضلع غذر کے علاقے بوبر اور ہاکس کے عوام نے ان کے علاقوں میں بھی ٹیلی کام سروسز کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کرنل عمران منصور اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Jun 20, 2022 0
Jun 20, 2022 0
Jun 20, 2022 0
Jun 19, 2022 0
Jun 20, 2022 0
May 28, 2022 Comments Off on شگر:طالبات کی کمپیوٹر تعلیم میںدلچسپی خوش آئند، سکالر شپ دینے کا اعلان
May 19, 2022 Comments Off on یونیورسٹی آف بلتستان اور قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام آگاہی واک اور تقریب اک انعقاد
May 16, 2022 Comments Off on پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ایڈوکیٹرحیم اللہ چترالی کی کامیابی، جنرل سیکریٹری منتخب
Jun 13, 2022 Comments Off on ہماری پاکیزہ اسلامی ثقافت کی 72 اہم جھلکیاں
Jun 04, 2022 Comments Off on وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی کی ہٹ دھرمیاں
May 26, 2022 Comments Off on وزارت داخلہ حکومت پاکستان اورچیف سکریٹری گلگت بلتستان کے نام
May 18, 2022 Comments Off on ضلع غذر میںدو نمبر نہیں دس نمبر اشیا فروخت ہورہی ہیں