خبریں

استور میں ووٹرز کی فہرست کے 13 نمائشی مراکز قائم، 9 ستمبر تک غلطیوں‌کی نشاندہی کی جاسکتی ہے

استور ( خصوصی رپورٹ عبدالوہاب ربانی ناصر ) الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی طرف سے قائم کردہ ڈسپلے سینٹر جو مورخہ 26اگست 2020 کو سے کام کررہے ہیں ۔فارم جمع کرنا اور درستگی کرنے کی آخری تاریخ 9ستمبر 2020مقر ر کی گئی ہے ۔ استور میں ٹوٹل 13 ڈسپلے سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جس میں سب ڈویژن استور 6 اور سب ڈویژ ن شونٹر میں 7 ڈسپلے سینٹرز قائم کیا ہے ۔ سب ڈویژن استور میں پہلا سینٹر بونجی تا بولچے کا آفس نائبت بونجی ، دوسرا سینٹر ڈوئیاں،دشکن ،مشکن اور تربلینگ ایریا کے لیے تحصیل آفس استور ،تیسرا سینٹر ہرچو بوائز ھائی سکول میں چوتھا واں سینٹر پتی پورہ ،چونگرہ عیدگاہ ،بولن اور لوس کے لیے ڈسپلے سینٹر ڈپٹی کمشنر آفس میں ،پانچواں سینٹر پرشینگ اپ ٹو گوٹمسر کے لیے بوائز ھائی سکول رامکھ ۔ چھٹا سینٹر احمد آباد  و گوریکوٹ کے لیے تحصیل آفس شونٹر میں ،سب ڈویژن شونٹر کے سات ڈسپلے سینٹر ز  میں پہلا سینٹر گدئی اور بوبند ایریا کے لیے بوائز ھائی سکول گدئی دوسرا سینٹر داسخریم کھریم تا چلم ایریا کے لیے بوائز مڈل سکول چلم میں ، تیسرا سینٹر مکیال ،پکورہ ،زائیل اور کشنت ایریا کے لیے بوائز ھائی سکول پکورہ میں ۔ چوتھواں سینٹر رحمن پور یونین کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت گوریکوٹ آفس میں ۔ پانچواں یونین رٹو کے لیے بوائز ہائی سکول رٹو میں ۔ چھٹا یونین مرمئی کے لیے بوائز ھائی سکول درلے میں ۔ ساتھواں یونین قمری کے لیے نائبت منی مرگ میں ڈسپلے سینٹر قائم کیا گیا ہے ۔ آپ اپنے معلومات حاصل کرنے کے لیے 8310 پر مسیج کر پورا تفصیل  آجائیگا ۔  اگر کسی کو کئی اعتراض اور اندراج اور درستگی کرنے ہے تو مقررہ تاریخ 9 ستمبر سے پہلے اپنے اپنے ایریا کے ڈسپلے سینٹرز سے رابطہ کریں اور اپنی درستگی کروائے ۔ مقر رہ تاریخ کے بعد کوئی بھی شکایت قابل قبول نہیں ہوگی ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button