اہم ترین

سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر میں‌پاکستان کی آواز تھا، وزیر اعلی گلگت بلتستان کا خراج تحسین

اسلام آباد۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے مقبوضہ کشمیر کے جید حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پہ اظہار افسوس کرتے ہوے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک میڈیا بیان میں وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی ایک غیرت مند لیڈر اور ایک بہادر و بااصول شخصیت کے مالک تھے. وہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی آواز تھے۔ سید علی گیلانی کی زندگی نوجوانوں کےلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونکی اور تمام عمر اپنے نظریہ و موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔

مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان میں شمولیت کے لئے عشروں سے سیاسی جدوجہد کرنے والے سید علی گیلانی گزشتہ روز سری نگر میں قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی عمر 92 سال تھی۔

سید علی گیلانی نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز جماعت اسلامی سے کیا تھا۔ تاہم بعد میں انہوں نے حریت تحریک کے نام سے اپنی پارٹی بنائی اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سربراہ بھی رہے۔ انہوں نے خرابی صحت کے باعث گزشتہ چند سالوں سے سیاسی سرگرمیاں محدود کر دی تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button