اسیر رہنما بابا جان کا ہنزہ سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
گلگت(پریس ریلیز) عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے ایک اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں پارٹی کے سینئر ساتھیوں کے علاؤہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پارٹی راہنماؤں نے مشاورت کے بعد الیکشن میں باقاعدہ پوری طاقت کے ساتھ جانے کا فیصلہ کرلیا ۔
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے اسیر راہنما کامریڈ باباجان Comrade Baba Janپارٹی کی جانب سے امیدوار ہونگے جبکہ کامریڈ بابا جان کے علاؤہ پارٹی نے تین مزید نوجوان راہنماؤں کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے نوجوان راہنما آصف سخی، نوجوان سیاسی راہنما و شاعر ذولفقار علی برچہ اور رحیم علی پارٹی کے امیدوار ہونگے۔
عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ نے الیکشن کے تمام تر معاملات دیکھنے اور انتظامات کےلیے پندرہ رکنی کمیٹی تشکیل دی جو الیکشن کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے مجاز ہوگی۔