کالمز

فرقہ واریت

تحریر : ذیشان عالم

پاکستان میں فرقہ واریت دوبارہ جنم لے رہی ہے جوکہ انتہائی تشویش ناک ہے. یقیناً دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونے کی بھرپور کوشش میں ہیں. لیکن اس صورت میں بحیثیت قوم، بحیثیت مسلمان ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے.

چونکہ ہم سب ایک اللّٰه کی وحدانیت پر ایمان رکھنے والے اور اللّٰه کے پیارے و آخری رسول محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیروکار ہیں، اہل بیت بھی ہمارے ہیں اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ بھی ہمارے ہی ہیں. یہ ہم پر کیسے حلال ہے کہ ہم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جن پر ہم جان نثاری کے لئے ایک لمحہ نہیں سوچیں گے، ہم اپنے پیارے نبی کے آل جن کا ذکر خود اللّٰه رب العزت نے کی یا اصحاب جو ہمیشہ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے شانہ بشانہ ان کے دائیں اور بائیں ہوا کرتے تھے اور جنہوں نے دین اسلام کو پھیلانے میں کوئی کثر نہ چھوڑا، کی شان میں گستاخی کریں. اس بات کی اجازت ہمیں کس نے دی ہے؟ جب دین اسلام نے ہمیں پہلے ہی اسلام کے مختلف فرقوں کا بتایا ہے اور یہ تک کہا ہے کہ ان تمام کا حساب کتاب قیامت کے دن ہوگا تو کیوں آج ہم اس فانی دنیا میں اس چیز کا فیصلہ کرنے لگے ہیں. اسلام نے ہمیں فرقوں کے اعداد و شمار بتایا ہے، یہ کسی جگہ پر نہیں کی تمام فرقے دنیا میں ہی طاقت کے زور پر فیصلہ کریں کہ کون جنتی ہے اور کون جہنمی، کون مسلمان اور کون کافر. یہ اختیار بلکل بھی ہمارے پاس نہیں. اگر ہم ایسا کر رہے ہیں تو ہم اللّٰه کے کام میں خلل پیدا کر رہے. ہم اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے. ہم روز محشر کو اپنے لئے بگاڑ رہے. یاد رہے کہ قیامت کے دن سب اپنے اعمال کے ذمہ دار ہوں گے. کوئی کسی کے لیے جوابدہ نہیں ہوگا خواہ وہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھنے والے ہو.

ہاں ایک چیز کی نوید ہے کہ وہاں محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہوں گے اور آپ اپنے اُمت کی نشاندہی کریں گے. آپ اس بات کی نشاندہی کریں گے کہ یہ میرا امتی ہے، نا کہ یہ شعیہ ہے، یا سنی ہے، یا اسماعیلی ہے، یا دیوبندی ہے یا کوئی اور.

لہٰذا، کسی کے بہکاوے میں آ کر اپنا روز محشر برباد نہ کریں. آئیں مل کر محبت، خلوص اور بھائی چارے کو فروغ دیں اور مملکت خداداد پاکستان کے امن اور استحکام میں کردار ادا کریں. اللّٰه ہم سب کا حامی و ناصر ہو!

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button