اہم ترین

تھور ہربن سرحدی تنازعہ جرگے کی مدد سے حل کرنے کی ایک اور کوشش پر اتفاق

چلاس( سرتاج خان) تھور ہربن سرحدی تنازعہ ایک مرتبہ پھر جرگے کے زریعے حل کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ہفتے کے روز چلاس کمشنر آفس میں  کوہستان اور دیامر گرینڈ جرگہ کے 20 رکنی وفد نے حکومتی سپرستی میں  حدود تنازعہ کو جرگہ کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کر لیا۔

کوہستان اور دیامر کی ضلعی انتظامیہ جرگہ کے کیساتھ ساتھ  رہے گی۔جرگہ پیر سے اپنے کام کا آغاز کرے گی اور دونوں علاقوں کی عوام سے الگ الگ ملاقاتیں کرنے کیساتھ ساتھ تاریخی دستاویزات کو بھی پرکھے گی اور شواہد کے بنیاد پر  حدود تنازعہ کا فیصلہ کرے گی۔

کمشنر دیامر فہیم آفریدی,ڈی سی دیامر  سعد بن اسد اور ڈائرکیٹر واپڈا  رحیم شاہ جرگے کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔۔۔یاد رہے 2014 میں ہربن تھور حدود تنازعہ کی وجہ سے دونوں طرف سے 5 قمیتی جانیں ضائع ہوگئی تھی اور ہنوز یہ مسلہ حل طلب ہے۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button