اہم ترین

دیامر میں‌ ذاتی دشمنی اور بدلے کے نام پر خاتون سمیت 5 افراد قتل، 9 ماہ کا بچہ زخمی

چلاس (چیف رپورٹر) دیامر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق۔9 ماہ کا بچہ زخمی۔دیامر کے تحصیل داریل کے مقام وادی ڈوڈشال تھانہ کے حدود میں رات گئے تاریکی میں دیرینہ دشمنی پر دو خاندانوں کے مابین فائرنگ چار افراد کو موت کی منہ میں دکھیل دیا گیا۔فائرنگ کے زد میں آٹھ ماہ کا بچہ زخمی ہوا۔دیامر میں دل دہلا دینے والی واقعہ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا گیا جبکہ کے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا 9 ماہ کا بچہ جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لئے چلاس ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے اس واقعہ میں 4 افراد قتل ہوئے ہیں اور 9 ماہ کا بچہ زخمی ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دیامر کے نواحی علاقہ ڈوڈشال میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد (1 سلام شیر والد صبور خان 2 مجید ولد سلام شیر 3 زوجہ سلام شیر) فائرنگ کے کے موت کی نیند سلادیا گیا جبکہ 9 ماہ کا شیر خوار بچہ زخمی ہوا ہے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق اس واقعے میں حملہ آور ملزم غلام نبی ولد فضل ولی نامی شخص جوکہ خود بھی اسی واقعے کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔تفصلات کی مطابق چلاس کے تحصیل داریل کے گاوں ڈوڈشال میں دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر دشمنوں نے رات کی تاریکی میں گھر پہ اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا بہو موقع پہ دم توڑ گئے اور ایک نو ماہ کا بچہ زخمی ہوا جبکہ اندھا دھند فائرنگ سےحملہ آوروں میں ایک شخص غلام نبی ولد افضل ولی بھی موقع پر جاں بحق ہوا۔پولیس زخمی بچہ اور نعشوں کو اپنے قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گیرہ میں لے کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشیش تیز کر دی ہے۔جگہ جگہ پر چھاپےمارے جارہے ہیں۔جبکہ دوسرا واقعہ دیامر کے نواحی علاقہ تانگیرلرک کے مقام پر پیش آیا۔دیامر کے تحصیل تانگیر لرک میں دیرینہ دشمنی کے بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔دیرینہ دشمنی میں فائرنگ کے نتیجے میں فضل الہی نامی شخص کو قتل کر دیا گیاہے۔قتل کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button