اہم ترین

گلگت بلتستان میں‌سوشل میڈٰیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں‌کے خلاف کاروائی کا فیصلہ، ایف آئی اے متحرک

گلگت: گلگت بلتستان میں فیس بک اور سوشل میڈیا پر مذھبی منافرت پھیلانے اور فرقہ ورانہ مذھبی جذبات کو ابھارنے کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ گلگت کا بڑی کاروائی کا فیصلہ۔۔
تمام ایسےسوشل میڈیا گروپس اور آئی ڈیز جو ایسی فرقہ ورانہ فسادات کو ھوا دے رہے ہیں اور خطے میں امن اور امان کو تباہ کرنے کے درپے ہیں انکی جامع لسٹ مرتب کر کے فیس بک سے انکے ڈیٹا وصول کر کے ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ اور انسداد دھشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ۔۔بلا تفریق ایسے تمام عناصر جو خطے کا امن امان تباہ کرنا چاھتے ھیں اور سوشل میڈیا کے زریعے نفرت انگیز مواد پھییلا کر مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دے رھے ہیں انکے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لایا جاے گا۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button