اہم ترین

چین کی حکومت عطا آباد پاور منصوبے اور زرعی اجناس کی تجارت میں مدد کرے، میر غضنفر کی چینی سفیر سے ملاقات

گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے چائنا کے سفیر برائے پاکستان یاو جِنگ کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات می باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور سے پاک چین دوستی میں مزید مضبوطی آئی ہے اور خطے میں خوشحالی کا ایک نیا دور کا آغاز ہوا ہے ۔ چائنا کے سفیر یاو جِنگ نے کہا کہ اکنامک کوریڈور کے میگا منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان کو بے حد فائدہ مند ہوگا علاقہ جلد ترقی کے عروج پر ہوگا ۔ حکومت چین گلگت بلتستان کے لیئے سیاحت ، زراعت اور بجلی کے میگا منصوبے بنائیگی ۔

چینی حکومت گلگت بلتستان میں سوشل سیکٹر پر کام کریگی اور گلگت بلتستان کے عوام کی طرز زندگی کو مزید بہتر بنانے کے لیئے صحت تعلیم اور دیگر شعبوں میں گلگت بلتستان کونسل کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں چھوٹے منصوبے بنائیگی جس میں سکول چھوٹے ہسپتال ، چھوٹے کارخانے اور صاف پانی کے منصوبے شامل ہوں گے جس سے گلگت بلتستان کے عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئیگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ کاشغر اور گلگت بلتستان کے درمیان کلچرل ایکسچینج پروگرامز متعارف کروایا جائے گا تاکہ ایک دوسرے کے کلچر سے واقف ہوسکیں ۔اس سے دونوں صوبوں کے عوام کے درمیان مزید ہم آہنگی پید ا ہوگی ۔

گورنر گلگت بلتستان نے چائنا کے سفیر سے گزارش کی کہ عطاء آباد پاور پراجیکٹ کے لئیے چائنا حکومت مدد کرے اور اس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے تاکہ گلگت بلتستان میں طویل لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے گا ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ دونوں حکومتیں گلگت بلتستان سے سبزی ، پھلوں اور دیگر اشیاء چائنا کے مارکیٹوں تک پہنچانے کے لیئے مزید اقدامات کریں تاکہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے بھی تجارت کے یکساں مواقعے فراہم کئے جاسکیں اور گلگت بلتستان کے تاجروں کو ایمگریشن میں مزید سہولیات فراہم کریں تاکہ گلگت بلتستان کے تاجر آسانی سے چائنا میں تجارت کرسکیں اس سلسلے میں چائنا کے سفیر نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ چائنا سے آنے والے سیاحوں کو گلگت بلتستان میں بہترین سہولیات فراہم کی جائے گی ۔گلگت بلتستان دنیا بھر میں سیاحت کے حوالے سے مشہور ہے اور گلگت بلتستان ایک پر امن خطہ ہے وہاں کے سیاح گلگت بلتستان ضرور آجائیں ۔گورنر گلگت بلتستان نے چائنا کے سفیر کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی ۔ چائنا کے سفیر نے دعوت قبول کی اور جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button