اہم ترین

خاتون کو بلیک میل کرنے والا شخص ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے ہتھے چڑھ گیا

گلگت (نامہ نگار) گلگت میں خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ گلگت کی کارروائی خوش آئند ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو ایف آئی سائبر ونگ گلگت نے این ایل آئی مارکیٹ گلگت سے گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف سائبر کرائم کے بچاو کا قانون ٢٠١٦ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ ملزم خاتون کو واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ہراساں کر رہا تھا۔ بتایا جارہاہے کہ سائبر کرائمز ونگ نے ملزم کو شکایت درج ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتارکر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے جرم کا اقرار کیا ہے، اور اسے جوڈیشل جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ملزم ایک سرکاری ملازم ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button