اہم ترین

تشنالُٹ اشکومن میں برفانی تودہ گرنے کے بعد چرواہا مویشیوں سمیت لاپتہ

اشکومن(کریم رانجھا)وادی اشکومن کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز شدید بارشیں۔تشنلوٹ کے مقام پر ایک چرواہا بیالیس بکریوں سمیت برفانی تودے کی زد میں آنے کی اطلاع ۔مقامی رضاکار تلاش میں مصروف۔باخبر ذراٸع کے مطابق اشکومن کے مختلف علاقوں میں اتوار کی صبح شروع ہونے والی بارش نے دوپہر کے بعد شدت اختیار کرلی چند گھنٹوں تک جاری رہنے والی بارش نے نظام زندگی معطل کرکے رکھ دیا۔بالاٸ اشکومن سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سہ پہر تین سے چار بجے کے درمیان گاٶں تشنالوٹ کے دو بھاٸ مسمیان شیر اسلام اور زبیر پسران شمس الحق ساکنان تشنلوٹ اپنی قریبی پہاڑی پر بکریوں کو چرا کر واپس آرہے تھے اسی دوران اچانک برفانی تودہ گرنے سے مسمی شیر اسلام عمر 35سال بیالیس بکریوں سمیت تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہوگۓ جبکہ چھوٹے بھاٸ حادثے میں بال بال بچ گۓ۔اطلاع ملنے پر مقامی رضا کار موقع پر پہنچ گۓ اور تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک لاپتہ ہونے والے شیر اسلام کا کچھ پتہ نہ چل سکا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button