چلاس (محمد علی سے) گزشتہ سال سے اب تک گلگت بلتستان میں 5،253 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوے چکے ہیں، جن میں سے 104 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
یہ اعداد وشمار فوکل پرسن برائے کوویڈ 19، ڈاکٹر شاہ زمان نے میڈیا تک پہنچائے ہیں۔
گلگت بلتستان میں سے متعلق دیگر اہم اعداد و شمار درج ذیل ہیں:
- اب تک 104358 نمونے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
- صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5040 ہے۔
- موجودہ فعال کیسز کی تعداد 95 ہے۔
- کورونا کے سب سے زیادہ 39 فعال کیسز ضلع گلگت میں ہیں، سکردو 28 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
- گلگت بلتستان میں روزانہ مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ فیصد ہے، جبکہ اموات کی شرح ایک اعشاریہ 98 فیص ہے۔