تعلیمگلگت بلتستان

میڈیکل اور انجینئرنگ کے مخصوص نشتوں پر بے ضابطگیاں، صوبائی وزیر تعلیم نے گلگت بلتستان میں میرٹ کی پامالی اور اقربہ پروری کی مثال قائم کی ہے۔ سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش

گلگت ( خبر نگارخصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ طلبہ و طالبات کے میڈیکل اور انجینئرنگ کے مخصوص نشتوں پر بے ضابطگیاں مایوس کن ہے، صوبائی وزیر تعلیم نے گلگت بلتستان میں میرٹ کی پامالی اور اقربہ پروری کی مثال قائم کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نومیشن کے معاملہ میں بے ضابطگیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان کےطلبہ اور ان کے والدین ذہنی ازیت کا شکار ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں گوڈ گورننس کی بات کرنے والے وزیر اعلیٰ اپنی کابینہ کی یہ اخلاقی کرپشن نظر نہیں آرہی ہے یا انہوں نے جان بوجھ کر آنکھیں بند کئے ہیں۔

سعدیہ دانش نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کی بے ضابطگیوں کی وجہ سے متاثرہ طلبہ اور ان کے والدین کا انصاف کے حصول کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا اورصوبائی وزیر تعلیم نے گلگت بلتستان کے طلبہ کی مستقبل کو داو پہ لگا دیا تھا۔ عدالت نے نوٹس لے کر بچوں کی مستقبل کو برباد ہونے سے بچایا ۔صوبائی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سعدیہ دانش نے کہا سابقہ حکومت میرٹ پر آنے والے طلبہ کی لسٹ اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے شائع کرتا تھا اور موجودہ حکومت بند دروازہ کے پیچھے اپنے من پسندلوگوں کو نومینٹ کرکے میرٹ کی پامالی کی جارہی ہے۔ اگر یہ سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو وزیر تعلیم کو عدالت کے کٹہرے میں لے کے جائینگے، واضح رہے پاکستان کی باقی یونیورسٹیوں میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو پہلے ایک بار نومینیٹ کرکے دوبارہ اپنے من پسند افراد کو نومینیٹ کرنے کیلئے نومینیشن پالیسی تبدیل کی گئی تھی جس کے خلاف متاثرہ طلبہ کے والدین نے گلگت پریس میں پریس کانفرنس بھی کی تھی اور عدالت میں رٹ بھی دائر کی اور عدالت نے نئی بننے والی پالیسی کے مطابق نومینشن لسٹ کو کالعدم قرار دیا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button