اہم ترین

وزیر اعظم پاکستان نے گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ایس سی او کے اہم منصوبوں کا افتتاح کیا

گلگت (پ ر) وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے آج گلگت بلتستان (جی بی) کے اپنے دورے کے موقع پر ٹیلی کام اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے تحت ایس سی او کے متعدد اہم اور بڑے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ایس سی او کے زیر انتظام آئندہ آئی ٹی سے متعلق نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

افتتاح کے موقع پر ، ڈی جی ایس سی او میجر جنرل محمد شاہد صدیق نے وزیر اعظم کو ان منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ، جو خطے میں انقلاب لانے میں مدد کے لئے ٹیلی مواصلات اور انٹرنیٹ خدمات کا احاطہ کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے ہونے والی پیشرفتوں کے تسلسل میں ان منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ” میں مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبے میں حالیہ قابل ذکر پیشرفت دیکھ کر خوش ہوں ، جو موبائل سروسز کی ترقی جیسے 4G اور براڈ بینڈ خدمات کے اجراء کے ساتھ ساتھ کلاؤڈ بیسڈ ڈیٹا سینٹرز سے متعلق ڈیجیٹل حل میں بھی جھلکتی ہے اور یہ سب خطے میں انتہائی مثبت پیشرفت کے اشارے ہیں۔ "۔               ایس سی او نے خطے کے عوام کے لئے ٹیلی کام کی خدمات کو مزید بڑھانے کے لئے متعدد بڑے میگا پروجٹس کا آغاز کیا ہے۔ ایس سی او کا مقصد ان تمام خدمات کو وسعت دینا اور جی بی کے نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل تبدیلی کے خواب کو حقیقت بنانا ہے۔ ان میں سے بہت سے منصوبے شیڈول سے قبل مکمل ہوچکے ہیں۔ ان میں پاک چین او ایف سی پروجیکٹ فیز ون 1 ، ایس سی او ٹرپل پلے سروس (GPON) ، IP پر مبنی VSATحب ، جدید ترین ایس سی او کے آئی یو انکیوبیشن سنٹر گلگت اور کے 2 بیس کیمپ کونکورڈیا میں علی سدپارہ بی ٹی ایس کی تنصیب شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے کچھ نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہےجس میں پاک چین او ایف سی پروجیکٹ فیز II ، ایس سی او ڈیٹا سنٹر گلگت اور ایس سی او آئی ٹی پارک نصیر آباد ہنزہ شامل ہیں۔               ایس سی او کے یہ اقدامات خطے کے عوام ، نوجوانوں خصوصا طلباء کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط کرنے اور ان کو ڈیجیٹل دنیا کا حصہ بننے کے قابل بنانے کے تنظیم کی وابستگی کا عملی مظہر ہیں جس کے لئے ایس سی او ہمیشہ پرعزم ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button