متفرق
غلکن گوجال ہنزہ سے تعلق رکھنے والے غلام عباس خان قضائے الہی سے انتقال کر گئے
گوجال (خصوصی رپورٹ) سب ڈویژن گوجال کے گاوں غلکن سے تعلق رکھنے والے جانی پہچانی شخصیت غلام عباس خان قضائے الہی سے اپنے آبائی گاوں میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی عمر خاندانی ذرائع کے مطابق 89 سال تھی۔
مرحوم غلام عباس خان نے زندگی کا بیشتر حصہ ملک سے باہر امریکہ میں گزارا۔ وہ جوانی کے ایام میں سیاسی طور پر متحرک تھے اور ہنزہ نگر لبریشن موومنٹ (تحریک آزادی ہنزہ و نگر) جو مقامی راجواڑوں کے خلاف ایک عوامی تحریک تھی، کے ہراول دستے میں شامل تھے۔
ان کی وفات پر زندگی کے مختلف شعبوں س تعلق رکھنے والے افراد نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہیں آبائی گاوں میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔