اہم ترینجرائم

عدالت سے اُمید ہے کہ ہماری بہن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کے انصاف کریں گے، لواحقین

گوجال (پ ر) گزشتہ دنوں ضلع ہنزہ کے بالائی علاقے سب ڈویژن گوجال کے دور افتادہ گاوں شمشال میں ایک اندوہناک قتل کا سانحہ ہوا تھا، جسے شروع میں خودکشی کا رنگ دیا گیا۔ تاہم ایس پی سلمان کی انتھک کوششوں اور گلمت تھانے کے ایس ایچ او عبدل حمید اور ان کی ٹیم کی بے حد شفاف تفتیشن اور بروقت کاروائی سے ملزمان نے اقبال جُرم کر لیا، اور قتل کا اعتراف کیا۔

یہ ہنزہ کی تاریخ کا پہلا کیس ہے جو کم عرصے میں اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہا ہے۔

مقتولہ کے خاندان، بشمول والدہ، بھائی بختی بیگ، جعفر، راحت علی، عیسی کریم اور علی نظر نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے ایس پی ہنزہ اور انکی ٹیم کا شفاف اور تیز تحقیقات یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ معزز عدالت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے اور مقتولہ اور ان کے خاندان کو انصاف دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button