بلاگز

گلگت بلستان میں بڑھتی ہوئی غربت

بینش عروج
(شعبہ اردو، کے ائی یو گلگت )

گلگت بلستان ایک پر امن علاقہ ہے۔ یہاں کےلوگوں کا رہن سہن سادہ ہے یہاں کے لوگ بہادر اور محنتی ہیں ۔۔ لیکن گلگت بلستان میں لوگوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

ان میں سب سے اہم مسئلہ بڑھتی ہوئی آبادی اور غربت ہے ۔ یہاں کے بہت سے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہیں۔۔ بے روزگاری کی ایک  سب سے اہم وجہ علاقے میں کارخانوں کی کمی ہے ۔۔ کارخانے لگیں گے تو ملازمت کے مواقع ہوسکتے تھے لیکن افسوس کہ ایسا ممکن نہیں ہوپایا ہے۔ جب کہ شہروں میں دیکھا جائے تو روزگار فراہم کرنے کے لئے بہت ساری  فیکٹریاں موجود ہیں ۔۔ اسی لئے گلگت بلستان مکے رہائشیوں کو بھی شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے یا دوسرے ممالک میں اپنی روزگار تلاش کرنا پڑتا ہے ۔۔

میری گلگت بلستان کی حکومت سے ایپل ہے کہ یہاں بھی وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جو شہروں میں میسر ہیں ۔۔ یہاں بڑھتی ہوئی آبادی اور روزگار کےموقعے کم ہونےکے  باعت یہاں کے لوگوں کے مسائل دن با دن بڑھتے جارہے ہیں ۔۔ یہاں گورنمنٹ کی نوکریاں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں یہاں کے پڑھے لکھے عوام اپنے ہی علاقے میں نوکری کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے ہی علاقے کے لوگوں کو ہی فائدہ حاصل ہو ۔۔ لیکن افسوس کہ ایسا ممکن نہیں ۔۔

حکومت سے اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں خود بھی اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جب تک ہم خود اس مسئلے پر غور نہیں کرئے گے کوئی ہمارے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش نہیں کرئے گا ہمیں خود ہی اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے بڈھ چڑھ کر اس بے روزگاری کے لئےکوشش کرنی ہوگی کیوں کہ آج کے نوجوان نے ہی گلگت بلستان کو ترقی و کامیابی کی طرف لے کے جانا ہے ۔ ابھی سے ہی اس مسئلے کی طرف غورو فکر نہیں کرئریں کے گے تو آگے مستقبل میں اور بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جوکہ ہمارے کےلے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔

مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کو بھی روزگار کے مواقع فراہم ہونے چاہیں کیونکہ  خواتین بھی مردوں سے کم نہیں جو کہ ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتی ہیں لیکن افسوس کہ ان کو بھی بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 آخر میں یہی دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اس مسئلے پر غور وفکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور بے روزگاری کا مسلہ جلد ہمارے علاقے سے دور ہو جاے ۔۔امین ۔۔ بینش عروج(شعبہ اردو، کے ائی یو گلگت )

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button